خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 816
خطبات طاہر جلد 14 816 خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء اصول سے اتنی ہی خرچ بھی ہونی چاہئے مثلاً زمین ہے وہ اپنے مرکزی نقطے کی طرف ہر چیز کو کھینچ رہی ہے اور اتنی غیر معمولی طاقت سے کھینچ رہی ہے کہ اب سارے پہاڑ چھٹے پڑے ہیں، انسان جتنی مرضی چھلانگ لگائے پھر آخر زمین پر آجاتا ہے اور ارد گرد گزرنے والے سیاروں کو ، اردگر دگزرنے والے فلکی اجرام کو یہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور زمین کی کشش بالکل معمولی ہے۔یہ کشش اگر بڑھ جائے تو کائنات میں ایک ہنگامہ برپا کر دیتی ہے۔ایسے ایسے ستاروں کو ، بعض ستارے اپنی کشش سے اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں جن کا فاصلہ ان سے لاکھوں سال کے فاصلے پر ہوتا ہے۔لاکھوں سال توانائی سفر کرے اور اس کی کوئی حد نہیں ہے جتنا ایسے ستاروں کا پیٹ بھرے گا جو Black Hole میں تبدیل ہو جاتے ہیں یعنی وہاں بھی توانائی نہ دکھائی دینے والی ہے اور عجیب بات ہے کہ یہ بھی ایک مثال ہے نور کی کہ جہاں سب سے زیادہ نور کی شدت ہے وہ سب سے زیادہ نہ نظر آنے والی چیز ہے۔اس کا نام ہیBlock Hole ہے۔نہ دکھائی دیتا، نہ سنائی دیتا، نہ چکھا جا سکتا ، نہ محسوس کیا جاسکتا اور ایسی قوت ہے کہ اس کے دھما کے ہی سے بالآ خر کا ئنات پیدا ہوئی ہے۔تو خدا کا نور سمجھنا ہے تو خدا کی اس تخلیق کے حوالے سے سمجھیں جس کے متعلق اللہ فرماتا ہے اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ اللہ زمین و آسمان کا نور ہے۔یہ بیان سن کر آپ کو کیا سمجھ آئے گا اگر السمواتِ وَالْأَرْضِ پر غور نہیں کرتے۔تبھی اللہ تعالیٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ کی تعریف میں یہ بات داخل فرما دیتا ہے۔اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَةٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ ( آل عمران: 191) زمین و آسمان کی پیدائش میں اور رات اور دن کے بدلنے میں حیرت انگیز نشانات ہیں، عظیم نشانات ہیں لایت کن لوگوں کے لئے؟ جو لأ ولی الالباب ہیں، جن کو خدا نے عقلیں عطا فرمائی ہیں اور صاحب عقل انسان وہ نہیں ہے جو محض خشک سائنس دان ہے کیونکہ وہ اپنے تلاش کے سفر کو کناروں پر ختم کر دیتے ہیں اور نیچے اتر کر اس کی ماہیت جونور کے پردوں کے پرے دکھائی دینی چاہئے اس تک نہیں پہنچ سکتے۔پس اس پہلو سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الَّذِيْنَ يَذْكُرُونَ اللهِ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ (آل عمران: 192) ایسا دلچسپ سفر ہے اتنا حیرت انگیز یہ سوچ کا نظام ہے کہ جو اس میں ایک دفعہ مبتلا ہو جائے کوئی Drug Adiction اس سے زیادہ سخت نہیں ہوسکتی۔انسان ہر بات میں اس کی ماہیت