خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 736 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 736

خطبات طاہر جلد 14 736 خطبہ جمعہ 29 ستمبر 1995ء ہیں اور الگ وہی ہوتے ہیں جو دراصل ان رشتوں کو پہلے ہی دھتکار چکے ہوتے ہیں یا جن کو ان رشتوں نے دھتکار دیا ہوتا ہے اس لئے آپ ارتداد کی تاریخ دیکھ لیں کوئی بھی اچھا بھلا معقول آدمی جو رستا بستا ہو وہ مرتد نہیں ہوا کرتا۔اکثر مرتد ہونے والے وہ ہیں جن پر نظام نے پہلے ہی کوئی پابندی لگائی ہو، جن کے رشتے داران کی بدتمیزیوں کی وجہ سے ان سے بدظن ہو چکے ہوں ، آپس میں ان کے جھگڑے ہوں، لین دین کے معاملے میں وہ زیادتیاں کرتے رہے ہوں، اس کا رد عمل سخت دکھایا گیا ہو، ہمیشہ یہی لوگ ہیں جو ارتداد کا شکار ہوتے ہیں۔مومن بننے والوں کے پس منظر میں یہ بات نہیں ہوتی۔مومن بننے والے ایمان کی وجہ سے تعلقات سے کاٹے جاتے ہیں۔پس یہ جو ان کا صبر ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور ان کا صبر جن کے متعلق ہم یہ کہہ نہیں سکتے کہ اگر ان کے حالات ایسے ہوتے کہ اتنی بڑی قیمت نہ دینی پڑتی تب بھی یہ خدا سے وفا کے ساتھ وابستہ رہتے یہ جب تک آزمائش پڑ نہ جائے اور شاذ کے طور پر ایسی آزمائش پڑتی ہے، ان کے صبر کا کوئی نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا۔بظاہر امتحان میں پاس ہیں لیکن یہ بڑی راہوں میں پاس ہونے والے بعض دفعہ باریک راہوں پہ جا کے مارے جاتے ہیں اور وہی باریک راہیں ہیں جو میں آپ کو دکھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔کہتے ہیں دشمن کے مقابل پر تو ہم سینہ سپر ہیں گولیاں کھا ئیں گے، جانیں قربان کریں گے مگر خدا کی نمائندگی میں کسی شخص سے جو مزاج کا محسن ہو، ہمیشہ اس نے حسن سلوک کیا ہواس سے کوئی کوتاہی ہو جائے ، اس سے کوئی غفلت دیکھیں جو ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو، وہ سمجھیں کہ ہماری سبکی ہوگئی ہے، اس کے مقابل پر چھو کرے بھی اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور سینے تان کے کہتے ہیں تم نے یہ کیوں کیا، تم ہمیں جواب دو یہ بات کیوں ہوئی یا وہ بات کیوں ہوئی۔یہ اپنے آپ کو ہلاک کرنے والی بات ہے اور صابر آدمی یہ نہیں کر سکتا اور جو ایسا کرتا ہے وہ یادرکھے وہ الْمُتَوَكَّلُونَ کی فہرست سے کاٹ کے باہر پھینکا جاتا ہے۔آئندہ کبھی اس کو خدا پر توکل کرنے کا حق نہیں ہوگا اور کبھی اس کی ضرورت پر خدا اس کے کام نہیں آئے گا۔اس نے بے حیائی کی اور آزمائش کے وقت ناکام رہا اور بے وفائی کی اور محسنوں سے بدسلوکی کی کیونکہ خدا کی خاطر وہ امیر ہو یا غیر امیر ہو جو اپنے قیمتی وقت کو قربان کر کے خدا کی خدمت پر مامور ہے جبکہ وہ اپنے عیش وعشرت میں مبتلا رہتا ہے۔کئی ایسے ان میں سے ہیں سراٹھانے والے جن کو میں جانتا ہوں ان کی زندگی ویڈیوز میں جو عیش و عشرت کی ویڈیوز