خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 559
خطبات طاہر جلد 14 559 خطبہ جمعہ 4 اگست 1995 ء گالیاں سن کر دعا دو۔حضرت مسیح موعود کی نصائح صبر کا دعا اور دعوت الی اللہ سے گہرا رشتہ ہے (خطبه جمعه فرموده 4 /اگست 1995ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِنْ نَّحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ وَلَكِنَّ اللهَ يَمُنُّ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَمَا كَانَ لَنَا أَنْ نَأْتِيَكُمْ بِسُلْطَن إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ وَمَا لَنَا أَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللهِ وَقَدْ هَدْنَا سُبُلَنَا وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا أَذَيْتُمُونَا وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ (ابراہیم : 12 ، 13 ) پھر فرمایا:۔یہ جلسہ سالانہ جو ابھی گزرا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ، اسی کے رحم سے، اسی کے اذن سے بے شمار رحمتوں اور فضلوں کی بارشیں برسا کر چلا گیا لیکن اس کی تروتازگی، اس کی شادابی ، آئندہ جلسے تک دلوں کو ہمیشہ تر و تازہ رکھے گی اور پُر بہار رکھے گی بلکہ بہت سے دوست جو ملنے کے لئے آئے انہوں نے تو یہ کہا کہ یوں لگتا ہے کہ اس جلسے کی یاد ہمیشہ زندگی کا ساتھ دے گی اور جو روحانی لطف ہمیں یہاں نصیب ہوئے ہیں جب ہم جلسے کے لئے آئے تھے تو تصور بھی نہیں تھا کہ کیا کچھ لینے جارہے ہیں اور اس اظہار میں ہر قوم کے لوگ شامل ہیں۔نئے آنے والے بھی اور پرانے بھی ، مغربی بھی اور مشرقی