خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 558
خطبات طاہر جلد 14 558 خطبہ جمعہ 28 / جولائی 1995ء انّى اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرى - الصفت : ۱۰۳) جب اسماعیل دوڑنے پھرنے کی عمر کو پہنچا، جب وہ اپنے باپ کا مددگار بن رہا تھا۔اس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کو اپنی رؤیا بتائی جس میں آپ نے دیکھا تھا کہ میں اس بچے کو ذبح کر رہا ہوں اور کہا بیٹے تیرا کیا خیال ہے۔میں نے تجھے رویا میں دیکھا ہے کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں قَالَ يَابَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ اے میرے باپ وہی کر جس کا تجھے حکم دیا گیا ہے سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصُّبِرِينَ انشاء اللہ تو مجھے ضرور صبر کرنے والا پائے گا۔دشمن کے سامنے، دشمن کے مقابلے پر صبر اختیار کرنا اور چیز ہے۔ایک ایسے موقع پر جبکہ اختیار دیا جاتا ہے کہ چاہے تو یہ قبول کرو، چاہو تو وہ قبول کرو۔اگر چاہو تو یہ چھری جس کو رویا میں دکھایا گیا ہے تیری گردن پر، تمہاری گردن پر کبھی نہیں چلے گی۔تمہیں اختیار سونپا جارہا ہے۔کیا تم اس بات کے لئے تیار ہو کہ اللہ کی رضا کی خاطر جانتے ہوئے کہ کیا ہونے والا ہے اپنی گردن اس کے حضور پیش کر دو۔حضرت اسماعیل نے کہا ہاں میرے باپ میں تیار ہوں ، تو وہی کر جس کا تجھے حکم دیا گیا ہے اور تو مجھے ضرور صابرین میں سے پائے گا۔یہ وہ صبر کا اعلیٰ نمونہ تھا، جس کی کوکھ سے محمد رسول اللہ ﷺ کا صبر پھوٹا ہے اور پھر اتناترقی کر گیا کہ اس کے مقابل پر یہ صبر ایک معمولی صبر دکھائی دیتا ہے۔آنحضرت ﷺ کا صبر صحابہ کی صورت میں، ان کی جانوں میں، ان کی روحوں میں ڈھل گیا اور ایک اسماعیل نہیں محمد رسول اللہ ہے کی امت میں پھر ہزاروں لاکھوں اسماعیل پیدا ہوئے۔پس آپ بھی اسی امت سے تعلق رکھتے ہیں۔آپ کی دعوت الی اللہ بھی سنت محمدی ﷺ کو اختیار کرنے کے نتیجے میں کامیاب ہوگی۔محمد مصطفی ملنے کا صبر اختیار کریں، اسماعیل کا صبر اپنے سینوں میں جگائیں تو یقین رکھیں کہ آپ ہمیشہ ترقی پر ترقی کرتے چلے جائیں گے۔دشمن کی کوئی تدبیر آپ کا ادنی سا بھی نقصان نہیں کر سکے گی۔جو دکھ وہ آ کو پہنچائے گی اس کے مقابل پر آپ کو اتنی ترقیاں نصیب ہوں گی کہ آپ بلندیوں سے اس دکھ کی حالت کو دیکھیں اور ہنسیں گے کہ بھلا یہ بھی کوئی دکھ تھا۔اللہ کرے کہ ہمیں للہی صبر کی توفیق نصیب ہو اور اس صبر کے تمام میٹھے پھل ہمیں عطا ہوں اور دائماً عطا ہوتے چلے جائیں ، ہم بھی نسلاً بعد نسل اسماعیل پر اسماعیل پیدا کرتے چلیں، خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔