خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 469 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 469

خطبات طاہر جلد 14 469 خطبہ جمعہ 30 جون 1995ء ساتھ ایک طرف ہو جائے اور جو اصلی قیمتی چیز ہے وہ ایک طرف ہو جائے۔پس جماعت احمد یہ میں اس قسم کی ہلچل پیدا کرنے کا دور ہے اور جن جن جماعتوں میں سستی ہے غفلت ہے وہاں جو بھی ذریعہ اختیار کریں وہاں Excitement بہر حال پیدا کرنی ہوگی۔کہتے ہیں پہلے دل گداختہ پیدا کرے کوئی پھرا انقلاب ہوا کرتا ہے۔کبھی ٹھنڈے دلوں سے بھی انقلاب ہوا ہے؟ پس اب سمجھ آئی حکمت کہ خدا اپنے نبیوں کو مجنون کیوں کہلانے دیتا ہے۔اس لئے کہ ان کے اندر واقعہ ایک مقصد کے لئے جنون کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔اس لئے کہ اگر انبیاء میں یہ کیفیت نہ ہو تو ماحول میں Excitement نہیں پیدا کر سکتے اور ہلا جلا کر ان کے اندر ایک طوفانی کیفیت بر پانہیں کر سکتے۔پس اصل راز حقیقی را ز کمزور اور غافل جماعتوں کا یہی ہے کہ ان کو کسی طرح سے متحرک کر دیں، ان میں اضطراب پیدا کر دیں یہ وہ اللہ کے شیر ہیں کہ جب جاگ اُٹھیں گے ،اضطراب ہوگا تو پھر قانون ضرور جاری ہوگا۔جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ (بنی اسرائیل : 82) حق آگیا اور باطل نے تو بھا گنا ہی بھا گنا ہے۔پس بعض دفعہ حق موجود بھی ہو تو آیا نہیں ہوتا۔جب آتا ہے تو اس وقت جب بیدار ہو جاتا ہے جب اس کو اپنی حیثیت کا احساس پیدا ہو جاتا ہے کہ میں کیا ہوں، جب وہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔سوئے ہوئے شیر سے تو کوئی نہیں ڈرتا۔ہاں جو جاگ جائے اور غرانے لگے یا دھاڑنے لگے اس سے جنگل کا جنگل دہل جاتا ہے۔پس ہندوستان میں بھی اور دوسرے علاقے میں بھی جہاں مدتوں سے تبلیغ میں ایک قسم کا جمود طاری تھا۔بعض علاقے ہی بالکل خالی تھے جب کہتے تھے کہ تبلیغ کرو تو کہتے تھے یہاں تو ماحول ہی نہیں ہے ہنتا ہی کوئی نہیں۔اب عجیب انقلاب برپا ہورہا ہے۔وہ جماعتیں جو گزشتہ سوسال سے ایک دو تین ہزار سے زیادہ نہیں ہوئیں۔اب وہاں دس، دس ہزار کی تعداد میں نئے احمدی ہو چکے ہیں اور یہ نقشہ ہر جگہ پیدا ہو رہا ہے۔انگلستان میں بھی ہو سکتا ہے اور ہو چکا ہے۔انگلینڈ میں ہی لندن میں ایک ایسی جماعت ہے۔جس میں Excitement ہے وہ بیدار ہے، وہ متحرک ہے، وہ ایک سیلاب کی سی کیفیت پیدا کر رہی ہے اور دیکھتے دیکھتے وہاں کے پرانے احمدیوں کے مقابل پر نئے احمدی دس گنا زیادہ بڑھ چکے ہیں۔اب وہ جماعت ہی دراصل نواحمدیوں کی جماعت بن گئی ہے۔پس اگر یہ لندن میں ہوسکتا ہے۔تو ہارٹلے پول میں کیوں نہیں ہوسکتا، باٹلے میں کیوں نہیں ہوسکتا اور بریڈ فورڈ