خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 447 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 447

خطبات طاہر جلد 14 447 خطبہ جمعہ 23 / جون 1995ء سب دنیا سے ہے اور دنیا میں ایک ہی سپر پاور بن کر ابھرا ہے لیکن انڈونیشیا کا تعلق مشرق بعید کے تمام ممالک میں گہرا ہے اور انڈونیشن قوم اتنی عظیم ہے تعداد کے لحاظ سے بھی اور صلاحیتوں کے لحاظ سے بھی کہ اگر یہ حقیقی معنوں میں اسلام کے نور سے مزین ہو جائے اور احمدی مسلمان دعوت الی اللہ کا کام اچھی طرح شروع کر دیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کا فیض صرف انڈونیشیا کے دائرے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ تمام مشرق بعید کے ممالک تک پہنچے گا۔اس لئے یہ دونوں ممالک بہت ہی اہمیت رکھتے ہیں اور دونوں، اب تک کا تجربہ یہی ہے کہ تبلیغی نقطہ نگاہ سے بیدار نہیں ہو سکے۔بہت پیچھے ہیں کوشش جاری ہے کئی قسم کے ذرائع اختیار کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود پھر بھی کچھ کمی رہ جاتی ہے۔اس سے متعلق تفصیلی ہدایات میں امریکہ کے دورے کے دوران بھی دے چکا ہوں اور مختلف وقتوں میں میں جماعت کو خطبات میں دعوت الی اللہ کے مضمون سے آگاہ کرتا رہتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اگر ان پر غور کیا جائے ان باتوں پر جو پہلے کہی جا چکی ہیں تو مزید نصائح کے اضافے کی ضرورت نہیں ، پہلی باتوں پر ہی عمل کی طرف توجہ چاہئے اور ان باتوں پر جنہوں نے عمل کیا ہے اللہ کے فضل سے بہت بڑے بڑے انقلابات برپا ہوئے ہیں۔اب آپ دیکھ لیجئے کہ افریقہ میں بھی بعض ممالک نے جب عمل کیا تو ان کی سالانہ بیعتوں کی رفتار ہزاروں سے نکل کر لاکھوں کے دائرے میں داخل ہو گئی۔اب یہ کوئی معمولی تبدیلی نہیں ہے۔بعض دوسرے ممالک تھے جو اصرار کر رہے تھے کہ ہمارے حالات مختلف ہیں یہاں ہو ہی نہیں سکتا۔اور ہزار بارہ سو پہ راضی تھے اور میں نے اپنی ضد نہیں چھوڑی۔میں نے کہا ناممکن ہے کہ نہ ہو سکے تم غور کرو،سوچو، میں کیا کہہ رہا ہوں۔اس پر عمل کر کے دیکھو اور اب ان میں سے ایک ملک جو یہ کہا کرتا تھا کہ نہیں جی ہمارے تو یہی حالات ہیں۔ان کی طرف سے کل خوشخبری ملی ہے کہ ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکے ہیں اور بھاری امید ہے کہ انشاء اللہ تعالی سال کے اختتام تک وہ بھی ایک سال میں ایک لاکھ مسلمان اور احمدی بنانے والوں میں داخل ہو جائیں گے۔مسلمان اور احمدی در اصل تو ایک ہی چیز کے دو نام ہیں مگر مسلمان اور احمدی یہاں اس لئے میں نے کہا ہے کہ اس علاقے میں مشرک بہت ہیں، عیسائی بہت ہیں اور پہلے مسلمان بنانا ہے، اسلام میں داخل کرنا ہے پھر احمدیت کے رنگ چڑھانے ہیں جو حقیقی اسلام ہے تو اس پہلو سے میں نے دوا لگ الگ لفظ بولے ہیں ورنہ حقیقت تو