خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 402
خطبات طاہر جلد 14 402 خطبہ جمعہ 2 / جون 1995ء نہیں کہ کس چیز سے محروم ہیں اس لئے نیکی کا جو تکبر ہے وہ ان کو بر باد نہیں کر سکتا۔امر واقعہ یہ ہے کہ ایک پل صراط ہے جس پر ہم روزانہ چلتے ہیں لیکن جانتے ہیں کہ یہاں کا پل صراط ہی ہے جو ہماری آئندہ کی تقدیر کے فیصلے کر رہا ہے۔نظام جماعت کے احترام اور اس کی عزت کے لئے سر بلند رہنا اور غیر اللہ کے سامنے نہ جھکنا یہ غناء ہے۔مگر ایسے لوگوں سے جو بے چارے محروم رہ گئے تکبر سے پیش آنا ان کو اپنے سے گھٹیا اوراد نی سمجھنا یہ رحمت کے خلاف ہے اور انکسار کے بھی خلاف ہے جو رحمت سے پیدا ہوتا ہے اور یہ ایک انکسار ہے جو کمزوری سے پیدا ہوتا ہے اس انکسار کی کوئی قیمت بھی نہیں۔ایک انکسار ہے جو رحمت کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے اور اللہ کا اپنے بندے پر جھکنا ایک قسم کا انکسار ہے جو رحمت سے پھوٹتا ہے۔تو فرمایا غنی ہونے کے باوجود دیکھو وہ کس طرح رحمت کا سلوک فرماتا ہے۔کس طرح اپنے بندوں پر جھکا رہتا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ اس کی غنا کسی شقاوت یعنی سختی کی وجہ سے نہیں تھی بلکہ اس کی شان ہے کہ وہ کسی کا محتاج نہیں ہے اور سب اس کے محتاج ہیں۔اب یہ دوسرا معاملہ ہے جو سب اس کے محتاج ہیں۔اگر خدانی ہے اور کسی کا محتاج نہ ہونے کا یہ مطلب ہے کہ سب تعلق توڑلے تو دوسرے بھی اس کے محتاج نہیں رہیں گے۔مرکھپ کے ختم ہو جائیں گے۔تو یہ دوسرا مضمون ہے کہ ہر چیز اس کی محتاج ہے یہ رحمت سے پھوتا ہے۔اس کی رحمت عامہ ہے جو ہر ذات کو اپنا محتاج کئے ہوئے ہے اور اس کی رحمانیت ہے جو تمام بنی نوع انسان پر ، خشک و تر برابر اثر کر رہی ہے۔تو عجیب شان ہے کہ غنی بھی ہے اور رحمان بھی ہے۔ایک لحاظ سے مستغنی ہے ہو کر جانتا ہے کہ ان مخلوقات کا مجھ سے تعلق توڑ نا ذرہ بھر بھی مجھے نقصان نہیں بچا سکتا۔اس کے با وجود ان سے رحم کا سلوک بھی فرماتا ہے۔بعض دفعہ ایسے لوگوں کے اموال پر بھی برکت پڑ رہی ہوتی ہے۔لیکن یہ ایک عارضی برکت ہے۔اس کی رحمانیت کے نتیجے میں ہے مگر غنی سے تعلق توڑنے کے نتیجہ میں جو سزا مقدر ہے وہ رک نہیں سکتی وہ اپنی جگہ کارفرما ہوگی لیکن وہ بندے جو نظام جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں ان کے لئے اس میں گہر اسبق ہے کہ ان لوگوں سے تکبر کا سلوک نہ کریں۔رحم کا سلوک کریں۔ان کے لئے دعائیں کریں ان کو سمجھا ئیں اور اگر نہیں سمجھتے تو یہ یقین رکھیں کہ ذرہ بھر بھی آپ کا نقصان نہیں کر سکتے ، نظام جماعت کا نقصان نہیں کر سکتے ہاں ان کو بچانے کے لئے آپ