خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 134 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 134

خطبات طاہر جلد 14 134 خطبہ جمعہ 17 فروری 1995ء دیں گے۔قدم نہیں ڈگمگانے دیں گے۔جس قدر طاقت ہے لازماً آگے بڑھتے جائیں گے پھر تو کل کریں کیونکہ خدا کا وعدہ ہے کہ آپ کے عزم کی تائید فرمائے گا اور لازماً آپ کو غلبہ عطا ہو گا۔اللہ تعالیٰ کرے کہ کل کی بجائے یہ آج عطا ہو۔مگر جو سلسلہ جاری ہے اس نے تو انشاء اللہ دن بدن آگے بڑھتے ہی چلے جانا ہے۔اس رمضان میں جو یہ میں نے تحریک کی ہے ان سب کی مددجو ان کاموں میں ملوث تھے پانے ارادے لے کر بیچ میں شامل ہوں گے اپنی دعاؤں سے کریں۔بقیہ اب تھوڑے دن رہ گئے ہیں اللہ کرے کہ ہمیں مقبول دعائیں کرنے کی توفیق عطا ہو۔آمین