خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 135
خطبات طاہر جلد 14 135 خطبہ جمعہ 24 فروری 1995ء لیلۃ القدر اور صفت سلام کی پر معارف تشریح انگلستان میں سب سے بڑی مسجد بنانے کی تحریک (خطبه جمعه فرموده 24 فروری 1995ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج بہت انتظار کے بعد بالآخر وہ مبارک جمعہ کا دن آپہنچا ہے جسے رمضان مبارک میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔آخری عشرہ میں واقع ہونے والا جمعہ اپنا کوئی رقیب بھی نہیں رکھتا ورنہ بعض دفعہ ممکن ہوتا ہے کہ آخری عشرے میں دو جمعے آجائیں۔آخری عشرے میں آیا ہے رمضان کا آخری جمعہ ہے جسے جمعۃ الوداع کہا جاتا ہے لیکن یہ لفظ ”جمعۃ الوداع مجھے اس لئے پسند نہیں کہ بعض لوگ واقعہ اسے وداع کرنے آتے ہیں۔یہ وہ دن ہے جب مساجد سب سے زیادہ بھرتی ہیں۔سال بھر میں کوئی اور ایسا دن پیش نہیں کیا جا سکتا جبکہ مساجد کی آبادی اتنی ہو جائے ، اس طرحمسا جد بھر پور ہو جائیں ، جس طرح آج کے ان لوگوں کے بقول جمعۃ الوداع میں مساجد بھرتی ہیں۔اس ضمن میں پہلے بھی میں جماعت کو نصیحت کر چکا ہوں کہ یہ جمعہ تو آپ کے استقبال کے لئے آتا ہے۔آپ کو ہمیشہ کے لئے اللہ کے گھر والا بنانے کے لئے ، اللہ کے گھر میں داخل کرنے کے لئے۔تو یہ تو آپ کا استقبال کرنے آتا ہے سال کے بعد، انتظار کے بعد، رمضان کی محنتوں اور مشقتوں اور دعاؤں کے بعد ان کی قبولیت کا نشان بن کے آتا ہے ، دونوں بازو پھیلائے ہوئے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے تو یہ اچھا سلوک نہیں کہ آپ اسے الوداع کا سلام کہہ کر چلے