خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 133
خطبات طاہر جلد 14 133 خطبہ جمعہ 17 فروری 1995ء ترجمہ کرنا ہے۔تو بہت مشکل کام ہے اس پہلو سے کہ جو آپ نے پہلا وقت ضائع کیا اس کا ازالہ بھی اب آپ نے کرنا ہے۔تو دعائیں کریں اور تو کل کریں یہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ یہ کام ایسا ہے جو ہماری توفیق کے اندر ہے۔دعا، تو کل اور اس کے درمیان عزم کو رکھ لیں کیونکہ قرآن کریم نے فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ (آل عمران : 161) فرمایا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جب تم عزم کر لو تو تم نے چھوڑنا نہیں ہے اور یہ نہ کہو کہ جی مشکلیں رستے میں تھیں، کئی دفعہ تبلیغ کے رستے میں بعض لوگ کہتے ہیں جب ہم پیچھے پڑتے ہیں شروع شروع میں بڑا خوش ہو کے الحمد للہ بڑی کامیابی ہوئی۔پھر بڑا سخت Panic خط آجاتا ہے ڈرا ہوا اور ڈرانے والا اپنی طرف سے کہ یہاں تو مخالفت بڑی شروع ہوگئی ہے۔سعودی عرب نے یہ کر دیا ، فلاں ملک نے یہ کر دیا لٹریچر ہو گیا۔میں ان کو کہتا ہوں آپ اس سے پہلیکس دنیا میں بس رہے تھے۔کیا آپ نے کبھی قرآن نہیں پڑھا۔آدم کے آغاز کے وقت ہی شیطان کو اللہ تعالیٰ نے یہ کہا تھا کہ تو نے چھٹی مانگی ہے میں تمہیں چھٹی دیتا ہوں قیامت تک چھٹی ہے بلکہ ایسی چھٹی ہے کہ جو تم نے نہیں مانگا وہ بھی میں بتارہا ہوں۔اپنے پیارے بھی چڑھالا ؤ ، اپنے سوار بھی لے آؤ، جو کچھ تم میں ہے ظاہری اندرونی سارے ہتھیار استعمال کر لو لیکن ایک بات میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ میرے بندوں پر تو غلبہ حاصل نہیں کر سکے گا۔اِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن (الحجر: 43) جو میرے بندے ہیں ان پر تجھے غلبہ نہیں مل سکتا۔تو مجھ سے کیا جواب پوچھتے ہیں قرآن تو پہلے ہی دے چکا ہے۔مخالفت لازما ہونی ہے۔آپ ان رستوں پر چلے ہیں جہاں مخالفتوں کی ہمارے مالک نے اجازت دی ہے بلکہ دعوتیں دی ہیں کہ آجاؤ، چڑھالا ؤ اپنے پیارے، اپنے سوار لے آؤ، اپنی ساری طاقتیں استعمال کر لو لیکن تم ضرور نامراد ہو گے۔میرے بندوں پر تمہیں غلبہ نصیب نہیں ہوسکتا۔اللہ کے بندے بنیں پھر کون سا ڈر ہے۔لا ز ما فتح آپ کے مقدر میں ہے۔آپ کے قدم چومے گی۔خدا نے آپ کے ہاتھ میں فتح کی کلید تھمادی ہے۔پس اس یقین کے ساتھ جو عزم ہے اس کے ساتھ یقین ضروری ہے اور یہ تو کل ہے جو لفظ یہ ہمیں سمجھا رہا ہے کہ تم نے عزم کیا ، کیسے تم توقع رکھتے ہو کہ خدا تمہارے عزم کے بدلے میں اپنی نصرت کے وعدے نہیں عطا کرے گا۔وہ دوسرا حصہ تو کل کا ہے۔پس ان کاموں میں عزم کر لیں، فیصلہ کر لیں کہ اپنی تمام صلاحیتیں اس راہ میں جھونک