خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 967
خطبات طاہر جلد 13 967 خطبہ جمعہ فرمودہ 23 دسمبر 1994ء اپنے ذوق کو مثبت رنگ دیں۔مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کو متنوع اور مفید پروگراموں کی تیاری کیلئے تفصیلی ہدایات۔( خطبه جمعه فرمودہ 23 دسمبر 1994ء بمقام مسجد فضل لندن برطانیہ )۔تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔الحمد للہ کہ 1994 ء کا سال بہت سی برکتیں جماعت کے لئے لے کر آیا اور بہت سی دائمی برکتیں پیچھے چھوڑ کر جانے والا ہے۔اب ایک ہفتہ تقریباً باقی ہے۔تیس دسمبر کو انشاء اللہ اس سال کا آخری جمعہ ہم ادا کریں گے اور پھر آئندہ سال میں داخل ہوں گے۔اس دوران دو اور بھی اہم پروگرام ہیں یعنی قادیان کے سالانہ جلسے کا افتتاح اور اس کی اختتامی تقریب یہ دونوں تقریبات لندن میں بھی منعقد کی جائیں گی اور MTA کے ذریعہ تمام عالم میں یہ نشر ہوں گی۔پس اس پہلو سے یہ بھی دو بہت اہم جلسے ہیں جو انہی آخری ایام میں واقع ہوئے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ احباب جماعت گزشتہ سال کے حالات پر جماعتی طور پر بھی اور انفرادی طور پر بھی غور و فکر کرتے ہوئے اور استغفار کرتے ہوئے اور بہتر کی دعائیں مانگتے ہوئے یہ آخری ایام صرف کریں گے۔بہت سے واقعات ہوتے ہیں جن میں انسان کو ایک نیکی کی توفیق مل سکتی ہے مگر بعض عارضی روکیں پیدا ہو کر اگر چہ اس شخص کے نیکی کے مزاج کو نہیں بدلتیں مگر اس اہم نیکی سے محروم ضرور کر دیتی ہیں اور ایسے کئی واقعات انسان کی زندگی میں ہوتے رہتے ہیں اور ان سے انسان کو سبق بھی سیکھنا چاہئے اور پھر کچھ کمزوریاں واقع ہو جاتی ہیں، کچھ غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں ، کچھ حقوق کے