خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 966 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 966

خطبات طاہر جلد 13 966 خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1994ء یعنی جس علم میں بھی کوئی خاص بات دیکھیں جس میں دوسروں کو فائدہ ہوسکتا ہو اس کو عام کریں، اپنے تک نہ رکھیں اور اس ضمن میں مرکزی طور پر جماعتوں کا کام ہے کہ اچھے ٹیلی ویژن پروگرام بنا کر وہ پروگرام ہمیں بھجوائیں۔تو یہ باتیں تو بہت زیادہ کرنے والی ہیں مگر وقت میں دیکھ رہا ہوں بہت لمبا ہو گیا ہے تو انشاء اللہ یکم جنوری سے خدا کے فضل کے ساتھ یہ پروگرام جاری ہوں گے اور جماعت سے اس کے لئے چندے کے طور پر ایک بھی پیسہ زائد نہیں مانگا جائے گا کیونکہ جماعت نے ابھی بھی بہت قربانی کی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ابھی آئندہ سال تک ٹیلی ویژن کے سلسلے میں جماعت پر چندے کا مزید بوجھ ڈالنا مناسب نہیں لیکن اشتہارات کے ذریعہ اگر ہمارے تاجر MTA کی مدد کرنا چاہیں تو یہ ایک نیک کام ہوگا۔یہ کوئی بوجھ نہیں ہے بلکہ مختلف علاقوں کے اشتہارات مختلف علاقوں کے لوگ دے سکتے ہیں اور آپ کو اگر یورپ اور ایشیا میں دلچسپی ہے تو اس کے الگ اشتہار کے دام ہوں گے۔یورپ اور امریکہ میں دلچسپی ہو تو اس کے الگ اشتہار کے دام ہونگے۔وغیرہ وغیرہ۔تو ہم تھوڑے دام چارج کریں گے، باقیوں کی نسبت بہت کم لیکن اگر یہ رجحان شروع ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہمارے روز مرہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات اسی سے پورے ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔السلام علیکم۔پنے ذوق کو مثبت رنگ دیں۔مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کو