خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 968
خطبات طاہر جلد 13 968 خطبه جمعه فرمودہ 23 دسمبر 1994ء معاملے میں بے احتیاطی ہوتی ہے یا حق تلفی ہو جاتی ہے یا جیسا کہ اللہ چاہتا ہے حق ادا نہیں کئے جاتے کئی اختلافات کو ہوا دے کر معاملات کو بگاڑ دیا جاتا ہے، گھریلو ماحول کو گندہ کرنے کے لئے کئی قسم کی غلطیاں ہیں جو بعض دفعہ دیر پابد اثرات چھوڑ جاتی ہیں۔تو ہمیں یہ وقت اس تجزیہ میں بھی صرف کرنا چاہئے اور ان دعاؤں میں بھی کہ اے خدا اس سال کی نیکیاں تو باقی رہیں اور ہمیشہ جاری رہیں۔اس کی برکتیں تو کبھی ختم نہ ہوں لیکن وہ تکلیف دہ چیزیں جو انسان اپنے اعمال سے خود اپنے لئے پیدا کرتا ہے وہ اس سال کے اختتام سے پہلے ہی ختم ہو جائیں اور آئندہ جماعت کو ان ٹھوکروں سے اللہ تعالیٰ بچائے رکھے۔تو یہ دعا ئیں خصوصیت سے اس عرصے میں کریں اور باقی تفصیلی باتیں جو آئندہ سال کے متعلق ہدایات ہیں یا کچھ اور باتیں اس سال سے تعلق میں کرنے والی ہوں گی وہ میں انشاء اللہ اس سال کے آخری خطبہ 30 دسمبر کو کروں گا۔ایک مضمون میں نے گزشتہ خطبہ میں شروع کیا تھا MTA سے متعلق جماعت کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلانا۔یہ مضمون چونکہ بہت وسیع ہے اور بہت سے پہلو ایسے ہیں جو تشنہ ہیں اس لئے میں نے سوچا ہے کہ آج بھی اسی موضوع پر گفتگو کروں وجہ یہ ہے کہ آئندہ سال جو آنے والا ہے اس میں مختلف MTA کے علاقائی پروگراموں میں وقت کے لحاظ سے بھی تبدیلیاں ہوں گی اور پروگراموں کے لحاظ سے بھی ان کو بہتر بنانے کی ایک عالمی کوشش ہے جو ہم شروع کر چکے ہیں۔اس سلسلے میں کمیٹیاں قائم ہیں وہ غور کر رہی ہیں ، بہت محنت کر رہی ہیں ،ان کے ساتھ میرے بھی اجلاسات ہورہے ہیں لیکن کچھ ایسے معاملات ہیں جن کو اس ملک میں بیٹھے بیٹھے سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے اور ایسے معاملات بھی ہیں جن کا یہاں بیٹھے ہوئے براہ راست مرکز کے لئے سرانجام دینا ممکن نہیں ہو سکتا یعنی وہ مرکزی کارکن جن کے سپر د تمام دنیا کے انتظامات ہیں اور جو اس سلسلے میں بہت محنت کر رہے ہیں ان کے لئے ممکن نہیں کہ ملکی ضروریات میں بھی وہی ذمہ داریاں ادا کریں۔اس لئے بہت سی ایسی باتیں ہیں جن میں UK جماعت کو بحیثیت UK جماعت کے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔جب کہا جاتا ہے تو بعض دفعہ وہ کہتے ہیں کہ اتنے پیسے مہیا کر دیئے جائیں، ہم اپنی الگ ٹیم بنائیں ، اپنا الگ سٹوڈیو بنائیں، اس پر اتنے پیسے کی ضرورت پڑے گی۔یہی غلط سوچیں ہیں۔سٹوڈیو بنے ہوئے ہیں سامان موجود ہیں، آپس میں