خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 821 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 821

خطبات طاہر جلد 13 821 خطبه جمعه فرمودہ 28 اکتوبر 1994ء بستر ، پرانے بوٹ تو اس کے باپ نے کہا کہ یہ تم کیا حرکت کر رہے ہو۔اس نے کہا میں وہی کر رہا ہوں جو آپ کرتے ہیں۔آپ نے اپنی پرانی چیز میں اپنے ابا کو دے دی ہیں پرانے بستر ان کے لئے کر دیئے ہیں تو میں نے کہا جب آپ بوڑھے ہوں گے تو مجھے بھی آپ کے لئے کچھ چیزیں جمع کرنی چاہئیں تو میں اپنی پرانی اور گندی چیزیں آپ کے لئے جمع کر رہا ہوں۔یہ بچہ ذہین تھا، نیک فطرت تھا اس نے کیسا اچھا سبق اپنے باپ کو دیا۔تو انسان جو غفلت کی حالت میں زندگی بسر کرتا ہے اس کو یہ بھی نہیں پتا لگتا کہ میں کس سے کیا کر رہا ہوں اور جو عامتہ الناس ہیں جن سے اس کا کوئی رشتہ نہیں ان کے معاملے میں تو بہت ہی متکبر ہو جاتا ہے۔تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے لوگوں کے قریب رہتا ہے یعنی اپنے آپ کو لوگوں کا حصہ سمجھتا ہے اور یہی سبق دینے کے لئے جس میں ایک ایسا نظام جاری فرما دیا گیا جس میں ہر بڑا چھوٹا لازماً پانچ وقت ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھا ہونے پر مجبور ہے۔امیر سے امیر آدمی بھی اگر کھڑا ہے تو اس کے گھر کا معمولی نو کر بھی حق رکھتا ہے کہ اس کے ساتھ جا کے کھڑا ہو اور اس امیر کی مجال نہیں ہے کہ وہ اس کو دھکیل کے ایک طرف کرے یا اس سے ناراض ہو کہ تم میرے ساتھ لگ کے کیوں کھڑے ہو گئے کیونکہ وہ خدا کا دربار ہے اور وہی ایمان والی بات ہے۔جب ایمان غائب کو حاضر کر دے تو ہر دوسرا فا صلہ مٹ جاتا ہے ہر دوسرا خیال غائب ہو جاتا ہے صرف ایک عظیم وجود کی حاضری کا خیال ہے جو دل پر اور دماغ پر غالب رہتا ہے۔پس اسلام نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ اللہ کی نظر میں تمہیں لازماً خدا کے بندوں سے تعلق قائم رکھنا ہوگا کیونکہ اس کی نظر جسے اپنے بندوں سے تعلق قائم کرتے ہوئے دیکھے گی ،اسے پیار سے دیکھے گی ، اسے اپنا قرب عطا کرے گی اور اس بات کا نتیجہ یہ لازم ہو گا کہ اس پر جہنم حرام ہوگئی۔پس جہنم کا حرام ہونا اس کے پیچھے ایک کہانی رکھتا ہے ایک اعمال اور مزاج کی کہانی ہے۔اسے سمجھیں گے تو پھر جہنم حرام ہوگی ورنہ یہ کہ ہم لوگوں سے ملتے جلتے ہیں روز، کوئی بات نہیں ہم پر جہنم حرام ہوگئی، یہ بات غلط ہے۔جہنم حرام ہونے کا فتویٰ بہت بڑا فتویٰ ہے اس کے پیچھے جو اعمال ہیں ان میں کوئی خاص صلى الله گہری بات ہونی چاہئے جس کی وجہ سے محمد رسول اللہ ﷺ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ جو یہ کرے گا اس پر جہنم حرام ہوگی کوئی معمولی اعلان نہیں ہے۔پس اس کی حکمت کو سمجھیں اور اپنے دل کو عامۃ الناس کے قریب کریں اور ان کے قریب ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہر وقت ان کے ساتھ کھڑے رہیں یہ تو