خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 808
خطبات طاہر جلد 13 808 خطبه جمعه فرموده 21 /اکتوبر 1994ء میں دوگا نہ پڑھوں گا۔آپ میں سے جو بھی مسافر ہیں یعنی باہر کے شہروں سے آئے ہوئے ہیں وہ میرے ساتھ ہی سلام پھیریں گے۔مقامی دوست بغیر سلام پھیرے انتظار کریں۔جب میں دوسرا سلام پھیر کر فارغ ہو جاؤں، پھر کھڑے ہو جائیں اور بقیہ دور کعتیں پوری کریں۔یہ بار بار اس لئے دہرانا پڑتا ہے کہ بعض نئے دوست آنے والے شامل ہوتے رہتے ہیں، بچے بھی بعض نئے بڑے ہو رہے ہوتے ہیں، ان کی تربیت کے لئے چھوٹے چھوٹے مسائل بار بار بیان کرنے ضروری ہیں۔