خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 809
خطبات طاہر جلد 13 809 خطبه جمعه فرموده 28 اکتوبر 1994ء حضرت رسول کریم یا ان کی نصائح میں عظیم الشان سبق ہیں۔جس سے زندگی میں جنت بنتی ہے اور جہنم حرام کر دی جاتی ہے۔( خطبه جمعه فرموده 28 /اکتوبر 1994ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا۔الحمد للہ کہ ایک لمبے سفر کے بعد جس میں پانچ جمعے باہر ادا کرنے پڑے اب میں آج یہ خطبہ جمعہ مسجد فضل لندن سے دے رہا ہوں۔امریکہ اور کینیڈا کے دورے پر اگر چہ پانچ ہفتے سے زائد خرچ ہو گیا۔دونوں اتنے وسیع ممالک ہیں کہ وہاں یہ پانچ ہفتے بھی بہت تھوڑے دکھائی دیتے ہیں۔فاصلے بہت زیادہ ہیں اور پھر جماعتیں بہت پھیلی ہوئی ہیں ان سب کا اکٹھا ہونا، ان سے ملاقاتیں ، ان کے دوسرے ضروری مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ بیٹھ کے گفتگو کرنا، اتنا زیادہ کام تھا کہ جاتے ہوئے تو میرا خیال تھا کہ بہت لمبا عرصہ ہو گا لیکن جب گزرا ہے تو پتا بھی نہیں لگا کہ کس طرح وقت گزر گیا بہت تیزی کے ساتھ مصروفیت کا وقت چلتا ہے اور اگر وقت خالی ہو تو ٹھہر جاتا ہے۔پس اس پہلو سے ان کا وقت بھی تیزی سے گزرا اور میرا وقت بھی بہت تیزی سے گزرا اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت مفید مصروفیت رہی۔میں نے اس آخری خطبے میں جو نیو یارک سے دیا تھا احباب جماعت امریکہ کا بھی اور کینیڈا کا بھی شکریہ تو ادا کر دیا تھا اور کچھ تبصرے بھی کئے تھے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ جتنی محنت امریکہ کی جماعتوں نے کی ہے وہ بہت زیادہ شکریہ کی نہیں تو دعاؤں کی محتاج ہے کیونکہ بہترین شکریہ تو دعا ہی کے ذریعہ ادا ہوتا ہے۔بہت لمبے عرصے تک مسجد کے سلسلے میں ساری جماعت نے