خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 807
خطبات طاہر جلد 13 807 خطبه جمعه فرموده 21 اکتوبر 1994ء ایک طرف پھینک دے ورنہ ایک دفعہ کوئی داغ جس پان کے پتے پر پڑ جائے تو وہ خود بھی گل جاتا ہے اور ساتھ کے صحت مند پتے کو بھی گلاتا رہتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہت پیاری مثال دی ہے کہ اپنی نیتوں کو اس طرح الٹنے پلٹتے اور پر کھتے رہو اور دیکھتے رہو کہ کہیں کوئی داغ تو نہیں لگ گیا۔داغ لگا ہے تو اس حصے کو کاٹ کر الگ کر دو اور اپنے وجود کو ہمیشہ صحت مند اور پاک رکھو۔اللہ تعالیٰ اس کی ہمیں تو فیق عطا فرمائے اور جب بھی خدا مجھے آئندہ امریکہ میں آنے کی توفیق عطا کرے میں جماعت کو پہلے سے بہت زیادہ صحت مند اور نشو و نما پاتا ہوا دیکھوں۔کیونکہ آپ کی نشو و نماہی میرے دل اور روح کی غذا ہے جتنا آپ بڑھتے ہیں اتنا ہی میرا دل بڑھتا ہے خدا کرے کہ جماعت امریکہ ہر پہلو سے ترقی کرتی رہے اور اسی طرح کینیڈا بھی۔اب ڈش کا جو انتظام ہو چکا ہے اس کے ذریعے یہ خطبہ بھی اب سارے کینیڈا اور امریکہ میں سنا جا سکتا ہے۔لیکن کینیڈا میں تو ایک ہزار ڈش اب تک بلکہ شاید اس سے کچھ زائد بھی ہوں جو گھروں میں لگ چکے ہیں لیکن امریکہ ابھی اپنے ہمسائے سے اس پہلو سے کچھ پیچھے رہ گیا ہے بلکہ کافی پیچھے رہ گیا ہے۔ورنہ بچوں کی تربیت کے لئے یہ ذریعہ بہت ہی مد ثابت ہو چکا ہے اور ہوگا اور جس محنت کے ساتھ جماعت کے مخلصین آپ کے لئے پروگرام بنارہے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آپ کی نئی نسلوں کی کایا پلٹ جائے گی۔بجائے اس کے کہ آپ کو ان کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو وہ آپ کو سنبھالنے لگیں گے اور فیملی ملاقات کے دوران یہ باتیں بھی بار بار سامنے آتی ہیں کہ بچہ ہے جو ہمیں اب بری بات نہیں کرنے دیتا کیونکہ غور سے ٹیلی ویژن دیکھتا ہے آپ نے جو کچھ کہا ہو اگر ذرا اس کے خلاف ہو تو کھڑا ہو جاتا ہے کہ ابا آپ نے یہ بات یوں کی ہے حالانکہ میں نے خود سنا ہے کہ یہ بات یوں ہونی چاہئے تھی۔تو عجیب زمانہ آ رہا ہے کہ بچے اپنے بڑوں کی حفاظت کر رہے ہیں اور ان کو سبق پڑھا رہے ہیں۔پس اس زمانے سے فائدہ اٹھائیں تا کہ ہم آئندہ نسلوں کی اصلاح کی ضمانت بن جائیں اور یہ فیض جو خدا نے ہم پر عطا فرمایا ہے آئندہ ہمیشہ اس فیض کو دنیا میں بانٹتے رہیں اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین) خطبہ ثانیہ کے بعدا قامت الصلوۃ سے قبل حضور انور نے فرمایا: جمعے کی نماز کے بعد ہم انشاء اللہ عصر کی نماز بھی ساتھ جمع کریں گے۔میں چونکہ مسافر ہوں