خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 789
خطبات طاہر جلد 13 789 خطبہ جمعہ فرمودہ 21 /اکتوبر 1994ء اعلیٰ اقدار کی حفاظت کریں، کسی قسم کی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں اور اپنی نسلوں میں ان اقدار کومنتقل کریں۔( خطبه جمعه فرموده 21 /اکتوبر 1994ء بمقام نیویارک،امریکہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا: اس دفعہ یونائیٹڈ سٹیٹس اور کینیڈا کے سفر کے دوران مجھے یہاں پانچ جمعے ادا کرنے کی توفیق ملی اور یہ اس سلسلے کا آخری جمعہ ہے جو میں یہاں آج نیو یارک میں ادا کرنے کی توفیق پا رہا ہوں۔مختلف موضوعات پر مختلف جمعوں میں میں نے خطاب کیا۔دو کینیڈا میں ادا ہوئے اور آج تیسرا یہ ہے اس کو شامل کر کے تین یونائیٹڈ سٹیٹس میں۔آج کے خطبے کے لئے پہلے تو مختصر میں اپنے تاثرات آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں میرے سفر کا آغاز لاس اینجلس سے ہوا اور پھر اس کے بعد مجھے سانس فرانسسکو جانے کا موقع ملا اور پھر سیٹل کی جماعت کے ساتھ کچھ گھنٹے گزارنے کی توفیق ملی اور اس کے بعد پھر کینیڈا کا سفر ہوا۔لاس اینجلس کی جماعت سے متعلق میں بہت اچھے تأثرات لے کر آیا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر شعبے میں، ہر پہلو سے وہاں زندگی کے آثار پہلے سے نمایاں تر ہو چکے ہیں۔تبلیغ بھی وہ نہایت سنجیدگی اور لگاؤ کے ساتھ کر رہے ہیں اور بہت سے احمدی ہیں جو داعی الی اللہ بن کر ہر پہلو سے خدمت کے کاموں میں مگن ہیں۔اور جو احباب ان کے تعلق میں ملنے کے لئے آتے رہے ان کے چہروں سے صاف عیاں تھا کہ ان پر ایک عرصے تک محنت ہو چکی ہے۔بعض دفعہ داعین الی اللہ محض