خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 788
خطبات طاہر جلد 13 788 خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء کی کبھی ضرورت پیش نہیں آئی۔آخر کیا وجہ ہے کہ Anti Biotics مجھ سے الگ رہے اور پھر بھی میں ان بیماریوں میں مبتلا نہ ہوں جن کو دور کرنے کے لئے Anti Biotics استعمال ہوتی ہیں اور میرے نزدیک Anti Biotics کا استعمال صحت پر سب سے زیادہ گہرے بد اثرات ڈال رہا ہے۔وقتی طور پر شفا دے دیتی ہیں اور بعض لمبے بداثرات Glandular System میں ڈال دیتی ہیں جس سے نقصان پہنچتا رہتا ہے۔تو یہ کوئی مبحث بنانے کی خاطر نہیں کر رہا، میں مثال دے رہا ہوں۔کوشش آپ لوگ یہ کریں کہ اگر آپ کو ہومیو پیتھک آگئی تو روز مرہ اپنے گھر میں علاج کر سکتے ہیں اپنے ہمسایوں، غریبوں کا علاج کر سکتے ہیں غریب قوموں میں کثرت کے ساتھ فائدہ پہنچا سکتے ہیں لیکن جہاں دیکھیں کہ آپ عاجز آگئے یا دوا عاجز آ گئی، وہاں انکسار سے کام لیں اور جان بچانے کے لئے پھرتا خیر نہ کریں۔جو دوسرا ذریعہ علاج مہیا ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔اس کے لئے بھی آپ کو کیسٹس مہیا کی جائیں گی اب آپ نے خود وقت ڈھونڈنا ہے کہ روزانہ تین گھنٹے کے پروگرام میں یہ تین جاری پروگرام کتنے کتنے داخل کرنے ہیں اور پھر ان کو آخر تک پہنچا کر برابر کب کرنا ہے۔یہ میں نے مختصر مثالیں دی ہیں یعنی بات تو لمبی کی ہے لیکن لمبی بات کے بغیر بات سمجھ نہیں آنی تھی آپ کو لیکن مثالیں میں نے چند رکھی ہیں صرف۔پس آپ سے میں توقع رکھتا ہوں کہ آج کے مبارک دن سے ہر طرح سے فائدہ اٹھائیں گے۔مسجد کے متعلق تو میں آج شام کے اجلاس میں باتیں کروں گا یہ جو ٹیلی ویژن کا افتتاح ہورہا ہے اس کے متعلق میں نے جو ضروری باتیں کہنی تھیں میں کر چکا ہوں۔اب میں امید رکھتا ہوں کہ آپ کے Volunteer ہر جگہ انشاء اللہ تعالیٰ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔نمازیں جمع ہوں گی اور جو مسافر ہیں میرے ساتھ عصر کی دورکعتیں پڑھیں گے چار کی بجائے لیکن جو مقامی ہیں وہ پہلے سلام کے وقت نہ اٹھا کریں۔ادب کا تقاضا یعنی امامت کے جو تقاضے ہیں ان کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ جب امام دوسرا سلام پھیرے پھر مقتدی جنہوں نے دو رکعتیں پوری کرنی ہیں وہ کھڑے ہوں۔