خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 784
خطبات طاہر جلد 13 784 خطبہ جمعہ فرمودہ 14 /اکتوبر 1994ء آدھے آدھے گھنٹے کے بائیس دن، پھر ان کی دھرائی چوالیس دن میں۔اللہ تعالیٰ مجھے موقع دے دے گا کہ جو یہاں دورے پر آیا ہوں یہ کی جاکے پوری کر لوں اور پھر یہ پروگرام بنا کر اس کو آگے بڑھاؤں۔میرے ذہن میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے صحت اور زندگی اور اپنے فضل سے وہ صلاحیتیں عطا کرے تو ایک سال یا زیادہ سے زیادہ دو سال کے عرصے میں ہم انشاء اللہ تمام دنیا کو مختلف زبانیں سکھا سکیں گے۔لیکن جب میں نے خود پروگرام شروع کیا تو اس وقت مجھ پر یہ بات ظاہر ہوئی اور میں سمجھتا ہوں یہ اللہ تعالیٰ کا تصرف تھا کہ باقی سب اس کوشش میں ناکام رہے کہ یہ مجھے محسوس ہوا کہ جس قسم کی زبان میں جماعت کو دینا چاہتا ہوں اس کے لئے ضروری ہے کہ میں خود سکھاؤں اور سکھانے کے دوران اس میں میری اردو کی غلطیاں تو کچھ ہوں گی لیکن ہر ماں باپ کی غلطیاں ہوتی ہیں اس بات کی پرواہ نہ کریں بعض ٹھیک کرنے والے بعد میں آپ کو ٹھیک بھی کرا دیا کریں گے کیونکہ بہت بڑا Grammarian تو میں ہوں نہیں، نہ دلی میں پیدا ہوا۔دلی والوں کی زبان حضرت اماں جان کی زبان سے ہم نے پائی۔لیکن پنجابی اس زبان کو بگاڑنے والے بھی کافی ہوتے تھے گھر میں جو سیکھتے تھے سکول جا کر اس کو تبدیل کرنے کی کوششیں از خود چلتی رہتی تھیں تو اسی لئے زبان کچھ کھچڑی سی بن گئی اور رفتہ رفتہ ، آہستہ آہستہ خطبات میں بھی کئی دفعہ ایسی غلطیاں ہوتی ہیں بعد میں ہمارے ماہرین اس زبان کے مجھے لکھتے رہتے ہیں بڑی معذرت کے ساتھ ، تو میں ان سے کہتا ہوں کہ تصحیح کرانا تو کوئی بے ادبی نہیں ہے تصحیح کرانا تو نظام اسلام کا لازمی حصہ ہے۔قرآن کریم سے بہتر کس کتاب کی صحت کی ضرورت ہے لیکن تلاوت میں اس میں بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں اور حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ایک تصیح کا نظام ہمیں سکھایا ہے کہ اس وقت سُبحَانَ اللہ کہا کرو۔سُبْحَانَ اللہ کا مطلب بہت عظیم مطلب ہے کہ صرف اللہ غلطی سے پاک ہے اور کوئی نہیں ہے۔یہ دو طرفہ پیغام ہے تصحیح کرنے والے کے لئے بھی ہے اور غلطی کرنے والے کے لئے بھی ہے غلطی کرنے والے کے لئے یہ ہے کہ آپ علم کا یا اور کوئی بھی مرتبہ رکھتے ہوں غلطی سے پاک نہیں ہو سکتے کیونکہ خدا کے سوا اور کوئی نہیں اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔یہ بشریت کا تقاضا ہے ہر آدمی غلطی کر سکتا ہے اور کہنے والے کی انا توڑنے کے لئے سُبْحَانَ اللهِ بہتر کوئی نسخہ نہیں کہ تم نے اس وقت تو غلطی ضرور کی ہے لیکن تم بھی تو غلطیوں کے پتلے ہو تم سے بھی