خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 783 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 783

خطبات طاہر جلد 13 783 خطبہ جمعہ فرمودہ 14/اکتوبر 1994ء سپینش بھی سیکھ رہے ہوں گے اور عربی بھی سیکھ رہے ہوں گے لیکن وہ آواز میں مختلف ہوں گی پروگرام ایک ہوگا۔تو یہ پروگرام اب تک میرا خیال ہے مکمل ہو چکے ہوں گے لیکن وہاب صاحب نے تو مجھے بتایا ہے جیسا کہ میں نے ان کو تاکید کی تھی امریکہ آنے سے پہلے لازم ختم کر کے آئیں، ان کو امریکہ آنے کی جلدی تھی اور مجھے یقین تھا کہ اگر آگئے تو سارا پروگرام دھرا رہ جائے گا میں نے شرط لگادی کہ امریکہ آنے کا شوق ہے ٹھیک ہے لیکن پروگرام بنائیں پھر آئیں تو اب انہوں نے مجھے آتے ہی رپورٹ دی کہ اپنی بیٹی کو بھی شامل کیا اور بہت محنت کی اللہ کے فضل سے ان کے وہ ترجمے درج کروا آئے ہیں۔اسی طرح قرآن کریم کی جو کلاس ہے اس کے ترجمے ضروری ہیں اس کے تو ترجمے نہیں ہوتے یہ تو دیکھنے والا از خود اندازہ لگا کر اپنی زبان سکھاتا ہے، نوید مارثی صاحب ہیں ہمارے ایک فرنچ بہت مخلص احمدی ان کے سپرد کیا ہے انہوں نے دیکھا ہے وہ کہتے ہیں میں مطمئن ہوں کہ اس طرح زبان سکھائی جاسکتی ہے۔میں اسی پروگرام سے اب فرنچ سکھاؤں گا تو جرمن قوم کے سپر د جرمن سکھانے کا پروگرام کر دیا ہے، سپینش کے سپر د سپینش کا۔سپینش کی بھی کل مجھے اطلاع ملی ہے کہ پروگرام خدا کے فضل سے آگے بڑھ چکا ہے تو آئندہ کا پروگرام میں آپ کو ابھی بتا دوں وہ یہ ہے کہ جو گیارہ دن کا پروگرام ہے یہ ایک ایک گھنٹے کا ہے اس کو ہم آدھے آدھے گھنٹے کے پروگراموں میں بدلیں گے اور گیارہ کی بجائے بائیس دن اردو کے ساتھ ساتھ سات اور زبا نہیں آپ کو سکھائی جارہی ہوں گی تا کہ سہولت سے روزانہ آدھے گھنٹے کا پروگرام آپ سنیں بوجھ نہیں لینا اپنے دماغ پر ، جو پروگرام گزر گیا گزرنے دیں مگر جیسا کہ غالب نے کہا تھا۔میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں (دیوان غالب : 150) یہ پروگرام ایسے نہیں ہیں جو آپ سے غائب ہو جائیں گے کیونکہ یہ کمرشل انتظام تو ہے نہیں۔ہم دوبارہ پھر اسی بائیس دن کے پروگرام کو دہرائیں گے اور از سرنو پھر یہ آپ کے سامنے حاضر ہوگا اس لئے کچھ یاد ہو یا نہ ہود لچسپی سے دیکھتے رہیں اس میں اور باتیں بھی ہوتی ہیں کھانے وغیرہ بھی پیش کئے جاتے ہیں، ایک دوسرے کو کھانے کے آداب سکھانے اور کھانوں کے نام بتانے کے لئے لطیفے بھی ہوتے رہتے ہیں ایسی مجلس نہیں جس سے آپ بور ہو جائیں تو آپ کو روزانہ آپ کی مرضی کی زبان سیکھنے کے لئے آدھ گھنٹہ درکار ہے اور جب یہ بائیس دن گزر جائیں گے، چوالیس دن بن جائیں گے یہ۔