خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 60 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 60

خطبات طاہر جلد 13 60 60 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1994ء عائد ہے۔یہ سلسلہ حکومت نے جبراً بند کر دیا۔نظام جماعت میں سالانہ جلسے کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے، ایک خاص مقام اور مرتبہ ہے اور سالانہ جلسوں کے نتیجے میں جماعتوں کی تربیت پر بہت گہرا اثر پڑتا تھا۔اس لئے متبادل کے طور پر پاکستان میں یہ نظام جاری ہوا کہ بعض علاقے اپنا اپنا سالانہ جلسہ کیا کریں اور اس طرح سالانہ جلسے کی طرز پر مسیح موعود کا لنگر جاری ہو اسی طرح آپس میں علاقے کے لوگوں کا محبت کے ساتھ ملنا جلنا اور جس حد تک ممکن ہو اسی انداز کی تقریر میں ہوں اور اس کے لئے مرکز سے مختلف علماء کو بھی وہاں بھجوایا جاتا تھا۔پس اسی تسلسل میں یہ جلسے ہو رہے ہیں لیکن جیسا کہ پاکستان سے بہت سے لکھنے والوں نے لکھا ہے کہ پہلے تو سال میں ایک دفعہ جلسہ ہوا کرتا تھا اب تو روز جلسے ہو رہے ہیں اور واقعہ ویسی ہی کیفیت ہے جیسی جلسہ سالانہ کی کیفیت ہوتی تھی اور ساری جماعت پاکستان روز عید منا رہی ہے۔اس لئے عملاً تو اب جلسے روزانہ ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے انشاء اللہ اور ان کا فیض پھیلتا رہے گا اور یہ پاکستان تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سب دنیا پر محیط ہو گا تمام دنیا کی جماعتیں اب روزانہ ان جلسوں میں شامل ہوتی ہیں۔لیکن پھر بھی اس یاد کو زندہ رکھنے کے لئے کہ ہم اپنے ایک حق سے محروم کئے گئے ہیں پاکستان میں یہ جلسوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔یہ ایک قومی احتجاج ہے اور باشعور زندہ تو میں فضول گلیوں میں جا کر احتجاج نہیں کیا کرتیں ، وہ اپنے مقاصد کو زندہ رکھنے کے لئے، ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھنے کے لئے ، ان باتوں کو یاد کرتی ہیں جن کا تذکیر سے تعلق ہے۔تذکیر سے مراد یہی ہے کہ اپنے آباؤ اجداد کی خوبیوں کو ، ان کے چال چلن کو ، ان کی دیگر باتوں کو ہمیشہ عزت سے یادرکھا جائے تا کہ اس کے نتیجے میں آنے والی قوم کی نسلوں میں وہی یادیں کارفرمار ہیں اور ان کے اعمال کو حسین سے حسین تر بناتی رہیں۔پس اس تذکیر کے نفوذ کے پیش نظر پاکستان کی جماعتوں کو یہ جلسے اسی طرح جاری رکھنے چاہئیں۔ہر چند کہ خدا نے اپنے فضل سے اب روز کا جلسہ عطا کر دیا ہے مگر حکومت پاکستان نے جو ہمارے بنیادی حق پر تبر رکھا ہے اس کی حیثیت تو تبدیل نہیں ہوئی وہ تو ابھی تک اسی طرح ہے۔اس کے علاوہ آج ضلع خوشاب کی جماعتوں کے تین جگہ پر جلسے ہیں اور امریکہ سے اطلاع ملی ہے کہ Hosten میں ناصرات الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کا لوکل اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔ان سب کو احباب اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔جو آیت میں نے آپ کے سامنے پڑھی تھی اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ