خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 59 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 59

خطبات طاہر جلد 13 59 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 /جنوری 1994ء حضرت داؤد کی دعا رسول کریم ہے کے دل کی آواز تھی۔لحن داؤدی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعائیں (خطبہ جمعہ فرموده 28 جنوری 1994ء بمقام بيت الفضل لندن) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ مَّا تَرَكَ عَلَيْهَا مِنْ دَابَّةٍ وَلكِنْ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُوْنَ پھر فرمایا:۔(النحل:62) ذکر الہی کا جو مضمون جاری ہے۔اس آیت کا اس سے کیا تعلق ہے اس کے متعلق میں انشاء اللہ آج گفتگو کروں گا اور اس کی تفصیل میں جاتے ہوئے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ایک حدیث کی روشنی میں حضرت داؤد علیہ السلام کے کردار پر اور آپ کی مناجات پر جو روشنی پڑتی ہے وہ میرا آج کے خطبے کا موضوع ہے۔لیکن اس سے پہلے کچھ اعلانات ہیں۔آج جماعتہائے احمد یہ ضلع اسلام آباد ضلع راولپنڈی ضلع لودھراں اور گوجرانوالہ شہر کے سالانہ جلسے ہو رہے ہیں۔یہ سالانہ جلسوں کا نظام یعنی جگہ جگہ پر سالانہ جلسے منانا اس وجہ سے جاری ہوا کہ ربوہ کے سالانہ جلسے پر ایک لمبے عرصہ سے پابندی