خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 592
خطبات طاہر جلد 13 592 خطبه جمعه فرمود و 12 راگست 1994ء ان کو پوری طرح بیدار ہو کر اعلیٰ خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔اس کے علاوہ جو اعلانات ہیں ان میں ایک شکوہ ہے جو جائز ہے۔ٹرینیڈاڈ کی طرف سے شکوہ ملا ہے کہ ایک اہم ملک کا اضافہ خدا تعالیٰ نے ہمیں کرنے کی توفیق عطا فرمائی تھی اور اس کی رپورٹ بھی بھجوائی گئی تھی۔معلوم ہوتا ہے وہ فیکس وقت پہ پہنچی نہیں ، اس لئے وہ نام رہ گیا۔پس ملکوں کی فہرست میں بھی ایک اضافہ ہو جاتا ہے اور اس میں ٹرینیڈاڈ نے چونکہ غیر معمولی کوشش کی اور خدمت کی اور ان کوششوں کو اللہ تعالیٰ نے اچھا پھل لگایا اس لئے ان کو بھی اس فہرست میں یعنی نئے ملکوں میں احمدیت کا پودا لگانے والوں میں داخل سمجھنا چاہئے۔انہوں نے ایک نئے جزیرے جو ایک الگ حکومت پر مشتمل ہے، ایسٹرن کیریبین کے جزیرے Saint Lucia میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ احمدیت کا پودا لگایا ہے اور یہ زیادہ تر افریقی نسل کے باشندے ہیں جو وہاں آباد ہیں۔جلسہ سالانہ UK پر جو پیغامات تہنیت ملتے رہے اور وہ آخری آدھے گھنٹے میں جو لمحے کا عرصہ لگتا تھا اتنے کثرت سے پیغام آ رہے تھے کہ ناممکن تھا کہ ان کو وصول ہی کیا جا سکتا تو بعد میں بعض خطوط ملے ، بعض Faxes، بعض ٹیلیفون آئے کہ ہم بھی بہت بے قرار تھے اس وقت شامل ہونے کے لئے اور شامل تھے لیکن ہمارا نام آپ تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ان میں سب سے پہلے وکیل اعلیٰ صاحب تحریک جدید کا نام ہے۔ناظر صاحب اعلیٰ کا نام پہلے مذکور ہو چکا ہے۔پھر امیر صاحب USA کہتے ہیں ہم نے بھی بہت کوشش کی تھی لیکن افسوس رابطہ نہیں ہو سکا۔سرینام کے انچارج حمید احمد صاحب ظفر نے بھی پیغام دیا ہے اور کراچی کی طرف سے عبدالرحیم بیگ صاحب قائم مقام امیر کا بھی یہی پیغام ہے۔اسی طرح لاس اینجلیز ، سعودیہ، میر پور خاص، نوکوٹ ، جاپان اور کینیڈا سے بھی بعض متفرق پیغام ملے ہیں۔جو آیت میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے پہلے بھی کر چکا ہوں اس کا با محاورہ ترجمہ یہ ہے۔وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ اور چاہئے کہ تم میں سے ایسی قوم نکلے جو بھلائیوں کی طرف اچھی باتوں کی طرف بلانے والی ہو جائے وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ اور ہمیشہ اچھی باتوں کا حکم دیتی رہے وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ اور ہمیشہ بری باتوں سے روکتی رہے۔قوم کے حوالے سے میں نے یہ تانیث میں ترجمہ کیا ہے ورنہ لفظا جو يَأْمُرُونَ کا مطلب ہے حکم دیتے