خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 591
خطبات طاہر جلد 13 591 خطبه جمعه فرمود و 12 راگست 1994ء حضرت محمد مصطفی محلی یا اللہ کی نصائح میں گہری حکمتیں - ہیں۔ان نصائح کی حقیقی پہچان اور عرفان حاصل کر کے عمل کرنا چاہیئے۔( خطبه جمعه فرموده 12 راگست 1994ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (آل عمران : 105) پھر فرمایا:۔آج کے خطبے سے پہلے جو اجتماعات ہیں ان میں سب سے پہلے خدام الاحمدیہ امریکہ کا سالانہ اجتماع ہے جو آج 12 راگست سے شروع ہورہا ہے اور تین دن جاری رہے گا۔مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کا بھی تین روزہ اجتماع آج ہی شروع ہو رہا ہے اور تین دن تک جاری رہے گا اور لجنہ اماءاللہ سوئٹزرلینڈ کا سالانہ اجتماع کل 13 اگست سے شروع ہو کر دو دن جاری رہے گا۔جماعت احمدیہ کینیڈا کی تیسری نیشنل تعلیم القرآن کلاس آج 12 اگست سے شروع ہو کر 18 اگست تک جاری رہے گی۔اس کے علاوہ سرینام کی طرف سے یہ شکوہ موصول ہوا تھا کہ ہم نے بھی اعلان کے لئے کہا تھا۔30،29 اور 31 جولائی کو ہمارا بھی جلسہ ہو رہا تھا لیکن آپ نے وہ اعلان نہیں کیا۔سرینام کی جماعت ماشاء اللہ اب اٹھ رہی ہے۔ایک عرصہ سونے کے بعد کچھ بیداری کے آثار ظاہر ہورہے ہیں اس لئے اس اعلان سے اگر مزید ان کی آنکھیں کھولنے میں مدد ملے تو بہت اچھا موقع ہے اللہ تعالیٰ