خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 504 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 504

خطبات طاہر جلد 13 504 خطبہ جمعہ فرمودہ 8 / جولائی 1994ء تقریریں ختم ہونے کے بعد کا دور جو ہے وہ بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔تقریریں تو سن لیتے ہیں کیونکہ ان کے بغیر جلسے میں شمولیت کا فائدہ کوئی نہیں۔لیکن جو مزے اٹھاتے ہیں وہ تقریروں کے بعد اٹھاتے ہیں بعض لوگ اور یہ پھر ٹولوں کی صورت میں خوب سیر میں کرتے پھرتے ، کہیں کباب خریدتے ، کہیں تکے کھاتے ، کہیں سے سموسے لیتے اور کھانے میں جو کمی ہے اس کو پورا کرتے ، بچے بھی خوب پھرتے اور پھر گھروں میں یہ مجالس لگاتے ، ایک دوسرے کے کیمپوں میں جا کے بیٹھتے ہیں۔اچھا نیک مشغلہ ہے اس میں کوئی برائی نہیں، ان کا حق ہے ذرا Relax ہوں اور جو دوسرے جلسے کے فوائد ہیں ان کے پیش نظر آپس میں مل جل کر محبت بڑھائیں۔لیکن وہ ساری محبتیں جو آپس میں بڑھیں اور خدا کی محبت میں حائل ہو جائیں وہ محبتیں محبت کہلانے کے لائق نہیں ہیں کیونکہ ہمیں تو للہی محبت کا حکم ہے۔پس وہ ساری مجالس جو رات دیر تک چلتی ہیں اگر صبح کے وقت کی نماز میں حائل ہو جائیں تو وہ نیکی کا سب کردار کھو بیٹھتی ہیں اور وہ مسلمانوں کی مجالس کہلانے کی مستحق نہیں رہتیں۔تبھی آنحضرت ﷺ نے اس بات کو سخت ناپسند فرمایا کہ عشاء کی نماز کے بعد گیوں کی لمبی مجلسیں چلیں جو تہجد اور صبح کی نماز میں حائل ہو جاتی ہیں۔پس اگر آپ کی مجلسیں جو ان ہنگامی دنوں میں ایک دلچسپ مجبوری بھی ہیں ضرور جاری رہنی ہیں تو اس شرط پر جاری رہیں کہ صبح کی نماز میں کسی قیمت پر حائل نہیں ہوں گی۔اگر زیادہ دیر جاگے ہوئے ہو گئی ہے تو پھر سونے میں دیر کر دیں اور صبح کی نماز پڑھ کر جلسے سے پہلے گھنٹہ دو گھنٹے آرام کر لیں اور اگر یہ طاقت نہیں تو پھر آپ کو رات دیر تک جاگنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔پھر اپنے وقت پر سونا لازم ہے مگر جو بھی ہو صبح کی نماز آپ کی دیگر دلچسپیوں سے کسی قیمت پر متاثر نہیں ہونی چاہئے۔جو خدمت کرنے والے ہیں ان کی بھی ایک نفسیات ہے۔وہ سمجھتے ہیں رات ہم نے خوب خدمتیں کی ہیں اب ذرا آرام کر لیں یہی تو وقت آرام کا ہے اور واقعہ یہ ہے کہ صبح کے وقت کے آرام کا جو مزہ ہے وہ ساری رات کے دوسرے آرام کا نہیں۔شیطان نے اس میں ایسی لذت رکھ دی ہے کہ ضرور دخل دیتا ہے اور آدمی کو کہتا ہے کہ دیکھو اب تو مزہ آ رہا ہے نیند کا ، اب کونسا اٹھنے کا وقت ہے حالانکہ وہی وقت ہے اٹھنے کا۔جواس وقت اٹھتا ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ میں نے اب اپنے سب آراموں کو خدا کی خاطر ایک