خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 505 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 505

خطبات طاہر جلد 13 505 خطبہ جمعہ فرمودہ 8 / جولائی 1994ء طرف پھینک دیا ہے اور وہ ترک کر کے میں اللہ کے حضور حاضر ہونے لگا ہوں۔جو لطف ایسے اٹھنے کا ہے وہ کسی اور اٹھنے میں نہیں۔پس خدمت کرنے والوں کو بھی میری نصیحت ہے کہ یہ عذر یا احسان پیش نظر نہ رکھیں کہ آپ نے خدمت کی ہے اس لئے صبح کی نماز ترک کرنے کا حق مل گیا ہے، ہر گز نہیں۔آنحضرت ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا جب کہ قوم سارا دن جہاد کی محنت اور مشقت کے بعد سخت تھکی ہوئی تھی اور سفر کی صعوبت بھی اس پر اضافہ تھی کہ آج کی رات اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو بڑے پیار سے دیکھا ہے جو خصوصیت سے وقت پر عبادت کے لئے اٹھے تھے۔جب دنیا کی محنتیں یا بدنی محنتیں اتنی بڑھ جائیں کہ اس وقت نماز کے لئے اٹھنا سب سے زیادہ دو بھر ہو، وہی وقت ہے اللہ تعالیٰ کی محبت جیتنے کا ، وہی تو وقت ہے خصوصیت سے اس کی نظر میں آجانے کا۔پس خدمت کرنے والوں کی خدمتیں بھی تو اسی طرح قبول ہوں گی کہ وہ ایسی نمازوں کا حق ادا کریں جو بڑی مشکل ہو جاتی ہیں اور اگر وہ ایسا کریں تو ان کی ساری خدمتیں عبادت بن جائیں گی اور اس سے اچھا اور کوئی سودا نہیں۔پس نظام جماعت کو بھی اس بات میں ممد ہونا چاہئے کہ یہ یاد دہانیاں سب کارکنوں کو ہوتی رہیں اور یہ دیکھا جائے کہ کسی نظام میں ضرورت سے زیادہ آدمی خدمت کے لئے موجود نہ رہیں سب سے کم خدمت پر مامور ہونے کا وقت نمازوں کے قیام کا وقت ہے اور یہ سبق بھی ہمیں اسی مثال سے ملتا ہے جو میں نے جہاد کی مثال آپ کے سامنے رکھی کہ عین جہاد کے دوران قرآن کریم نے نماز با جماعت کا ارشاد فرمایا ہے اور جگہ چھوڑ کر نماز کے لئے آنے کا حکم ہے۔پس اگر جہاد کی دفاعی ضرورت کے وقت بھی جگہ کو چھوڑ کر تعداد کو نصف کیا جاسکتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ جلسے کے انتظامات میں نمازوں کے قیام کے وقت کم سے کم کارکنان نہ رکھے جائیں جن کے بغیر کام چلنا ممکن نہ ہو اور جو رکھے جائیں ان کے لئے وہاں نمازوں کا انتظام ہونا چاہئے۔پس جو پہروں کی ٹولیاں بعض جگہ بیٹھتی ہیں وہاں ان کے مرکز قائم ہوتے ہیں۔صبح کی نماز کے وقت خصوصیت سے کم سے کم ضروری نگران موجود رہیں اور باقی سب نماز پہ پہنچیں۔جب وہ آجائیں تو پھر جو موجود ہیں وہ وہاں اپنی اپنی باجماعت نماز پڑھیں۔تو اس لحاظ سے یہ جلسہ ایک مستقل نماز با جماعت کے قیام کا انداز سکھانے والا جلسہ بن جائے اور جو میں نے نصیحت تمام دنیا کی جماعتوں کو کی ہے اس نصیحت کی بہترین مثال UK کی جماعت پیش کرے اور اس پہلو سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ ساری نمازیں جو اس کے نتیجہ میں