خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 20
خطبات طاہر جلد 13 20 خطبہ جمعہ فرمودہ 7 جنوری 1994ء پھر فرمایا۔اگر چہ انٹرنیشنل احمد یہ ٹیلی ویژن کے وقت کے لحاظ سے کوئی قید نہیں ہے جو خطبہ کو میں لمبا بھی کر سکتا ہوں لیکن ربوہ والوں کے مجھے ابھی سے خط آ رہے ہیں شکووں کے کہ آپ ٹیلی ویژن پر لمبے لمبے خطبہ دیا کریں گے ہم کیا کریں گے ہمارا تو گھنٹے کا وقت ختم ہو جائے گا۔اس لئے گھنٹے کے اندر مضمون سمیٹا کریں تو جب تک ان کا وقت نہ بڑھ جائے اس وقت تک بہر حال ہمیں احتیاط کرنی چاہئے اور وقت کے اندر مضمون کو ختم کرنا چاہئے۔