خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 184
خطبات طاہر جلد 13 184 خطبہ جمعہ فرموده 11 / مارچ 1994ء جمعہ اکٹھے ناغہ نہ کریں کیوں کہ آنحضرت ﷺ نے تین جمعہ اکٹھا ناغہ کرنے والوں کے لئے بہت انذار فرمایا ہے اور سخت لفظ آئے ہیں۔اس لئے اگر اپنے ایمان کی حفاظت چاہتے ہو تو اول تو ہر جمعہ پڑھنا ضروری ہے لیکن اگر نہیں پڑھ سکتے تو ایک جمعہ تو ہر صورت میں پڑھو خواہ چھٹی لینی پڑے۔لیکن جب میں نے تحریک کی تھی اس کے بعد مجھے اطلاعیں ملی ہیں بہت بڑی تعداد جماعت کی ایسی ہے جنہوں نے اس وقت لبیک کہا تھا اور اللہ تعالی نے ان کے رستے آسان فرما دیئے۔بہت سے طلباء تھے اور طالبات بھی تھیں جنہوں نے اپنے اساتذہ کے سامنے جا کر یہ بات پیش کی اور اساتذہ نے ان کی بات مان لی اور جن کی بات نہیں مانی گئی ان کے ماں باپ نے کہا ہم تین میں سے ایک جمعہ بہر حال ضرور اس کو گھر میں لے کر آئیں گے تم جو چاہو کرو، اور ایسے ہی کرتے رہے۔بعض ایسے بھی مخلصین تھے جنہوں نے اپنے دفتروں سے استعفے دے دئے ، ان ملازمتوں سے استعفے دے دئے جن میں ان کو جمعہ کی اجازت نہیں تھی اور بعد ازاں اللہ تعالیٰ نے ان سے بہتر رزق کے سامان مہیا فرما دیئے۔تو یہ ایک بہت ہی اہم برکت ہے جو ہر جمعہ سے وابستہ ہے اور آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں ان میں سے ایک برکت یہ ہے کہ اس دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے کہ خدا کی طرف سے انکار نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ حرام کام کا خدا سے مطالبہ کیا جائے اور یہ عرض کیا جائے کہ یہ حرام کام کرنے دیا جائے اور اسی دن شفاعت قائم ہوگی۔یہ بہت ہی اہم مضمون ہے۔آنحضرت ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے شفیع المذنبین بنایا ہے۔یعنی گنہگار جن کی کمزوریاں رہ گئی ہیں وہ کوشش تو کرتے رہے کہ کسی طرح محمد رسول اللہ ﷺ کی سنت پر چلیں۔مگر بعض ایسے موانع تھے بعض ایسی مجبوریاں تھیں جن کی وجہ سے ان کا عمل نامہ ایسے مقام سے نیچے رہ گیا جہاں جا کر نجات ملتی ہے۔یعنی دوسرے لفظوں میں ان کی بر ائیاں کچھ ان کی خوبیوں پر غالب رہیں۔ایسے لوگ بھی ہیں۔ایسے لوگوں کی شفاعت کے لئے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو ایک خاص مرتبہ اور مقام بخشا گیا ہے۔تو آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں الله که اسی دن شفاعت قائم ہوگی۔کوئی مقرب فرشتہ نہیں اور نہ آسمان اور نہ زمین اور نہ ہوا ئیں اور نہ پہاڑ اور نہ سمند ر مگر یہ سب جمعہ کے دن سے ڈرتے ہیں۔یہ ساری خوبیاں جمعہ کے تعلق میں آنحضور نے بیان فرمائیں۔پس شفاعت کے لئے بھی ضروری ہے کہ جمعہ سے تعلق جوڑ و کیونکہ شفاعت کا مطلب ہے