خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 183
خطبات طاہر جلد 13 66 عظمت والا ہے۔183 خطبہ جمعہ فرموده 11 / مارچ 1994ء اب یہ وہی بات ہے کہ جمعتہ الوداع کے اللہ اتعالیٰ وہ عیدین کی بڑی عظمت ہے مگر آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ عیدین سے زیادہ ہر جمعہ کی عظمت خدا تعالیٰ کے نزدیک ہے اور اس میں پانچ خو بیاں ہیں۔اول اللہ تعالیٰ نے آدم کو اس میں پیدا کیا یعنی آدم کو جمعہ کے دن مبعوث فرمایا گیا اور اسی دن اللہ تعالیٰ نے آدم کو زمین کی طرف بھیجا۔پہلی بات کا تعلق بعثت سے نہیں ، اس آدم کی پیدائش سے ہے جس نے مبعوث ہونا تھا تو فرمایا وہ آدم پیدا بھی جمعہ کے دن ہوا اور اسکی بعثت بھی اسی دن ہوئی اور روحانی منصب پر جمعہ ہی کے دن ائز فرمایا گیا اور اسی دن اللہ نے آدم کو وفات دی۔جیسا کہ مسیح کے متعلق آتا ہے کہ وَالسَّلامُ عَلَى يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أُمُوتُ وَيَوْمَ أَبْعَثُ حَيًّا ( مريم: 34) وہی حال آدم کا تھا اور قرآن کریم میں جو مسیح کو آدم سے مشابہت دی گئی ہے اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ اس مشابہت کا اطلاق ان سب باتوں پر بھی ہو رہا ہے۔پہلا آدم جس کو مسیح سے مشابہت دی گئی ہے اس کی پیدائش کا دن بھی مبارک تھا، اس کی موت کا دن بھی مبارک تھا اور وہ بھی برکتوں کے ساتھ دوبارہ اٹھایا جائے گا کیونکہ یہاں بعد میں اٹھانے کا ذکر تو نہیں لیکن جس دن مبعوث کیا گیا اس کا ذکر ہے جو شخص دنیا میں مبعوث کیا جاتا ہے آخر میں بھی وہ اسی طرح برکتوں کے ساتھ مبعوث فرمایا جائے گا۔چوتھی بات یہ بیان فرمائی گئی۔اسی دن وہ ساعت ہے کہ بندہ اللہ سے سوال نہیں کرتا مگر اللہ اسے وہ سب کچھ عطا کرتا ہے جب تک کہ وہ کسی حرام کے متعلق نہیں مانگتا۔جمعے کے دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ فیض عام کی گھڑی ہے اس گھڑی میں خدا تعالی کی طرف سے کوئی انکار نہیں ہوتا مگر حرام مطالبے کا ، حرام دعا کا۔پس اگر تمہاری دعائیں نیک ہیں تو جمعہ کے دن خصوصیت سے دعائیں کیا کرو اور یہ پیغام ان کے لئے ہے جو جمعہ پر حاضر ہوتے ہیں، جمعہ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ہر وقت کوشش رہتی ہے کہ ان موانع کو جو جمعہ کے رستے میں حائل ہیں یعنی ان روکوں کو جن کی وجہ سے وہ جمعہ نہیں پڑھ سکتے کس طرح دور کریں۔یہ بات میں نے خصوصیت سے اہل مغرب کے لئے کہی ہے جہاں جمعہ کا دن روز مرہ کے کام کا دن ہے اور پہلے بھی میں نے جماعت کو نصیحت کی تھی کہ کم سے کم اتنی کوشش تو ضرور کریں کہ تین