خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 946
خطبات طاہر جلد ۱۲ 946 خطبه جمعه ۱۰/ دسمبر ۱۹۹۳ء مومن اپنے عرفان کے آخری مقام پر بھی پہنچ چکا ہو وہ جو توحید کا کلمہ بیان کرتا ہے اس میں لا الہ سے بات شروع کرتا ہے۔بعض تو ایسے صوفیاء بھی گزرے ہیں جنہیں اس بنا پر قتل کر دیا گیا۔علماء کے فتویٰ کے نتیجے میں جن کا یہ دعوی تھا ابھی ہم لا الله سے باہر ہی نہیں نکلے الا اللہ کی بات کیا کریں۔یعنی ساری زندگی انہوں نے غور وفکر میں گزار دی اور وہ کہتے تھے کہ ابھی ہم اللہ کے اثبات والی منزل میں داخل ہی نہیں ہوئے۔ابھی تو لا الہ کا جھگڑا ہی نہیں ختم ہوا طرح طرح کے الہ نظر آتے چلے جاتے ہیں۔ایک اللہ کو مٹاتے ہیں اس کے پیچھے سے دوسرا اللہ سر اٹھا لیتا ہے۔تو ہم کیسے کہیں کہ الا الله ایک مغل بادشاہ نے اس کے نتیجے میں ایک ایسے فقیر صفت انسان کو علماء کے مجبور کرنے اور فتوی دینے کے نتیجے میں قتل کروا دیا۔تو سرمد ان کا نام تھا، نام تو کچھ اور تھا لیکن سرمد کہتے تھے کہ گویا وہ ہمیشہ کے زندہ رہنے والے انسان ہیں انہوں نے پیشگی پالی اس دنیا میں تو دیکھئے کہ لا الہ کا مقام کیا ہے اور مرتبہ کتنا بڑا ہے ذکر میں کہ بعض صوفیاء نے اپنی جانیں دے دیں اور اس مقام سے باہر ہی نہیں نکلے اپنا وجود مٹادیامگر اور کوئی معبود نہیں ہے۔یہ مضمون سمجھنے میں ابھی پوری دسترس ان کو حاصل نہیں ہے۔الا اللہ جب کہتے ہیں تولا اللہ کا طبعی نتیجہ یا تو یہ نکلتا ہے کہ سب دنیا خلا ہے، کچھ بھی نہیں، کوئی حقیقت نہیں یا پھر یہ نکلتا ہے کہ اللہ کے سوا کچھ بھی اور نہیں ہے۔جو بھی ہم دیکھتے ہیں، اللہ ہی کا جلوہ ہے۔اللہ ہی کے تعلق سے پھر چیزیں نیا وجود پکڑتیں ہیں اور ان کے سوا وجود کی بھی کوئی حقیقت نہیں۔نہ محبت ہے، نہ نفرت ہے۔کچھ بھی باقی نہیں۔یہ ہے ذکر اور جب اللہ کے ذکر میں داخل ہوتے ہیں۔تو اللہ ہے کیا؟ یہ سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور اللہ کو سمجھنے کے لئے قرآن کریم کا مطالعہ، احادیث کا مطالعہ، روزمرہ کائنات پر غور، یہ سب چیزیں اس میں داخل ہیں۔پس خلاصہ اسے سب سے بڑا ذ کر اسی لئے قرار دیا ہے۔اس میں ہر چیز شامل ہوگئی ہے۔ذکر کا کوئی بھی پہلو ایسا نہیں جو لا اله الا اللہ کے سائے سے باہر رہا ہو۔اور افضل الدعاء الحمد لله ، دعا جو سب سے بڑی دعا الحمد للہ ہے اس کا ایک معنی تو یہ ہے یعنی ایک اس کا مطلب یہ لیا جا سکتا ہے کہ صرف کلمہ الـحـمـد لله بیان فرمایا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس میں سورۃ فاتحہ مراد ہے اور نماز میں جو ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا لازم قرار دیا