خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 770
خطبات طاہر جلد ۱۲ 770 خطبه جمعه ۱/۸ اکتوبر ۱۹۹۳ء مستعد ہورہی ہے اور کچھ اندرونی تفرقے جو تھے وہ مٹ رہے ہیں ان کو بھی دعاؤں میں یا درکھیں۔اللہ تعالیٰ غیر معمولی ترقیات عطا فرمائے۔مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی چوتھی مجلس شوری کل ۹/ اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔خدام الاحمدیہ جرمنی بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت جلد جلد ترقی کر رہی ہے اور بڑے بلند پایہ منصوبے بنارہی ہے اور خدا کے فضل سے ہمتیں جوان ہیں۔میں نے جماعت پاکستان کو پہلے بار بار نصیحت کی تھی کہ چندوں میں جرمنی آگے نکلنے والا ہے ذرا ہوش کرو۔نکلنے نہ دینا لیکن نکل گیا۔اب میں خدام الاحمدیہ کی طرف سے سب دنیا کو نوٹس دے رہا ہوں کہ جرمنی کی خدام الاحمدیہ اس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے کہ اگر باقی مجالس خدام الاحمدیہ نے ہوش نہ کی تو ان کو بہت پیچھے چھوڑ جائے گی۔ان کا تبلیغی منصو بہ اتنا عظیم الشان ہے کہ جب دو ہزارواں سال شروع ہوگا تو اس سال کے لئے یا اس سال تک کے لئے انہوں نے ایک لاکھ بیعتوں کا وعدہ لکھوایا ہے۔اب بظاہر لگتا ہے کہ یہ پاگلوں والا خیال ہے۔اتنی بڑی تعداد میں یورپ میں احمدی بنانا ناممکن ہے لیکن جو عالمی بیعت تھی وہ کب ممکن تھی؟ جرمنی میں پندرہ سو کے قریب جو یورپین احمدی ہوئے ہیں یہ کون سا ممکن دکھائی دیتا تھا ؟ تو اب ہم ناممکنات کی دنیا سے ممکنات کی دنیا میں جاچکے ہیں۔وہ دنیا جہاں دعا اور اللہ کی تقدیر دعا کو قبول کر کے غیر ممکن کو ممکن بنا دیتی ہے۔یہ وہی مضمون ہے جس کے متعلق حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے اے مرے فلسفیو ! ز ور دعا دیکھو تو ( کلام محمود صفحه : ۱۰۵) پس یہ ناممکن باتیں دعا کے زور سے انشاء اللہ ہوں گی۔جماعت جرمنی کو بھی اور خصوصیت سے خدام الاحمدیہ جرمنی کو میں متوجہ کرتا ہوں کہ اب تک جو کامیابیاں ہیں ان میں اگر آپ کو یہ وہم ہو گیا کہ یہ آپ کے زور باز ویا اچھے منصوبوں کے نتیجہ میں ہیں تو برکتیں ہاتھ سے جاتی رہیں گی۔جتنی بڑی کامیابیاں ہوں اتنا ہی سر جھکنا چاہئے اور یقین رکھیں کہ خالصہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور ہمیں خدا جو توفیق بخشتا ہے وہ بھی اس کا فضل ہی ہے، جو اچھے خیال سمجھاتا ہے یہ بھی اس کا فضل ہی ہے ورنہ انسان لاکھ زور مارے اپنی طاقت سے کچھ نہیں کر سکتا۔پس دعا کریں اور یقین رکھیں تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بلند منصوبوں کو پورا کرنے کی توفیق بخشے گا اور آپ باقی دنیا کے لئے بھی نمونہ بنیں گے۔