خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 769 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 769

خطبات طاہر جلد ۱۲ 769 خطبه جمعه ۸ اکتوبر ۱۹۹۳ء پھر او پر کا جو اللہ کا نظام ہے، نظام سے اوپر جو ایک غالب نظام ہے وہ چلے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے کہ تقویٰ کے ساتھ اپنے سب بغض اور کینے ختم کریں اور مؤمنانہ اخوت کے ساتھ ایک جان ہو جائیں تا کہ جو برکتیں سارے جہان پر نازل ہو رہی ہیں اس کی کچھ بوندیں محمود آباد، جہلم وغیرہ پر بھی پڑ جائیں تو کیا نقصان ہے۔آسٹریلیا نے ۲ اکتو بر تا۴ راکتو بر تربیتی کلاس منعقد کی تھی ان کا نام بھی پڑھنے سے رہ گیا تھا آج خدا کے فضل سے مجلس انصار اللہ مجلس خدام الاحمدیہ، مجلس اطفال الاحمدیہ چنتہ کنٹہ صوبہ آندھرا پردیش (انڈیا) کے اجتماعات ہو رہے ہیں۔یہ ایک اچھی مخلص جماعت ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلد جلد ترقی کر رہی ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ اجتماعات ان کو ترقیات کے نئے دور میں داخل کر دیں گے۔جماعت احمد یہ ناروے کا گیارہواں جلسہ سالانہ ارا کتوبر سے منعقد ہو رہا ہے۔جماعت احمد یہ ناروے کے متعلق یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے North Cape میں مسجد بنانے کی حامی بھری تھی اور ان کے سپر د میں نے یہ کام کیا تھا کہ چندوں کی اپیل سے پہلے وہاں زمین لیں اور جماعت قائم کریں۔پھر ساری دنیا سے چندوں کی اپیل کی جائے گی اور آپ کی جو کمی ہے وہ پوری ہو جائے گی۔انہوں نے یہ خوشخبری بھیجی ہے کہ اللہ کے فضل سے کمیون نے با قاعدہ فیصلہ کر کے وہاں ایک نہایت ہی عمدہ با موقع او پر کی زمین جو ایک خوبصورت پہاڑی چوٹی پر واقع ہے اور ایک ایکڑ سے زیادہ رقبہ ہے وہ جماعت احمدیہ کو مسجد کے لئے تحفہ پیش کر دی ہے اور انہوں نے کوئی پیسہ وصول نہیں کیا۔دوسرا کام کرنے کے لئے ان کا وفد اب وہاں گیا ہے یا جانے والا ہے جو تبلیغ کر کے وہاں جماعت قائم کرے گا۔جب یہ دونوں شرطیں اکٹھی ہو جائیں گی تو پھر انشاء اللہ تعالیٰ چندہ کی عام تحریک بھی کر دی جائے گی۔اس سے پہلے جو ہو چکا ہے وہ یہ ہے کہ میرے ساتھ جو قافلہ تھا انہوں نے ایک ہزار پاؤنڈ کا وعدہ تحریک سے پہلے ہی کر دیا تھا۔اس میں میں نے بھی اپنا وعدہ شامل کر لیا اس طرح ہمارے قافلے کا دو ہزار پاؤنڈ کا وعدہ اور کچھ خطبہ کے نتیجہ میں دوست از خود وعدہ بھی لکھوا گئے یا رقم ادا کر دی۔بہر حال جب عام تحریک ہوگی اور جب جیسا کہ میں نے بتایا ہے وہاں جماعت بھی کچھ قائم ہو جائے گی تو مسجد کے کام کا آغاز ہو جائے گا۔جماعت احمد یہ ناروے اللہ کے فضل سے بڑی