خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 72
خطبات طاہر جلد ۱۲ 72 خطبہ جمعہ ۲۲ / جنوری ۱۹۹۳ء بس رہا ہے اپنی تمام تر کوششیں ان باتوں پر صرف کریں اور یہ بات عام پھیلائیں اور بتائیں کہ وقت کی ضرورت ہے کہ نیا عالمی نظام ابھرے، جو انصاف پر مبنی ہو، جو حق پر مبنی ہو اور جہاں جہاں احمدی اثر انداز ہو سکتے ہیں وہاں کے ملک کے سربراہوں کو سمجھائیں کہ یہ وقت ہے کہ یونائیٹڈ نیشنز میں ان باتوں کو اٹھایا جائے اور بڑی شدت کے ساتھ آواز بلند کی جائے کہ یا تو دنیا کی تمام بڑی قومیں اصولوں پر متحد ہونے کا فیصلہ کریں اور اس بات کی ضمانت دیں کہ انصاف اور تقویٰ اور سچائی کے اصولوں کو تو ڑ کر کبھی کوئی فیصلے نہیں ہوں گے یا پھر ہم تم سے الگ ہوتے ہیں۔اگر رعونت اور تکبر کی بات ہے تو اپنی بادشاہی آپ چلاؤ۔ہم ان جرموں میں تمہارے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔اس آواز کو جرات کے ساتھ بلند کرنے کی ضرورت ہے اور اگر یہ آواز بلند ہوئی تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اور طاقت پکڑے گی کیونکہ میں نے جہاں تک انسانی فطرت کی نبض پر ہاتھ رکھا ہے مجھے دنیا کی ہر قوم سے اسی دھڑکن کی آواز آرہی ہے کہ ظلم ہو رہا ہے اور زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا۔انسان کو ضرور انسانیت کے حقوق واپس لینے ہوں گے تبھی دنیا میں امن کی ضمانت ہو سکتی ہے اس کے بغیر ممکن نہیں اور بھی بہت سی باتیں ہیں جو کی جاسکتی ہیں لیکن اس وقت اس خطبہ کی حدود میں ان کا بیان کرنا ممکن نہیں۔جہاں تک میں نے حالات کا تجزیہ کیا ہے۔امریکہ کی موجودہ پالیسی امریکہ کے لئے تباہ کن ہے۔وسیع پیمانے پر ایک انتہائی ظالمانہ خود کشی کی جارہی ہے۔چند ناچ گانوں کے مناظر سے تو خوشیاں نہیں مل جایا کرتیں۔چند دن یہ لوگ جو تمہارے ملک کے باشندے ہیں تمہارے ظلم کی تال پر ناچیں گے لیکن کل کو یہی تمہاری گردن کے پیچھے ہوں گے تمہارے خون کے پیاسے بنیں گے۔ان پالیسیوں پر شرمائیں گے اور حیا محسوس کریں گے۔ان کے اندر یہ احساس لازماً بڑھے گا کیونکہ امریکہ کی اکثریت انصاف پسند ہے اور حقیقت میں جمہوریت پسند ہے۔میں نے اس ملک کا ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک سفر کیا ہے، جنگلوں تک میں ٹھہرنے کا موقع ملا اور ہر سطح پر وہاں کے لوگوں سے گفت و شنید کا موقع ملا۔اونچی سطح پر بھی اور Grass root level یعنی گھاس کی جڑوں کی سطح پر بھی ان سے گفت و شنید ہوئی اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ امریکہ ایسا بد نہیں ہے جیسا کہ دکھائی دے رہا ہے۔امریکہ کی قوم میں بہت سی ایسی صلاحیتیں ہیں کہ اگر ان کو صحیح راہنمائی میسر آجائے۔صحیح قیادت میسر آجائے تو تمام بنی نوع انسان کے لئے بہت عظیم الشان کام کر سکتی ہے۔ان کو ہر قسم کی