خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 73
خطبات طاہر جلد ۱۲ الله 73 خطبه جمعه ۲۲ جنوری ۱۹۹۳ء صلاحیتیں اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی ہیں۔تمام دنیا کی قوموں کی نمائندگی وہاں پر موجود ہے۔پس یہ نہ سمجھیں کہ آج کل امریکہ کی حکومت کی جو پالیسی ہے یہ امریکہ کے عوام کے دل کی آواز ہے۔ہر گز نہیں۔امریکہ اس وقت یہودیت کا غلام ہو چکا ہے۔یہ عالم کے یہودی نقشے ہیں جو امریکن لیڈرشپ، امریکن سیادت کی زبان سے دنیا سن رہی ہے اور ان کے کردار سے دنیا دیکھ رہی ہے۔اس لئے میں جو باتیں کہہ رہا ہوں یہ ہرگز امریکہ کے باشندوں سے نفرت کی تعلیم نہیں ہے۔میں خود امریکہ کے باشندوں کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ تم پر ظلم ہورہا ہے۔تم اس ظلم کے خلاف اٹھو۔تم اپنے راہنماؤں کو بتاؤ کہ ہم نے تمہیں اس لئے منتخب نہیں کیا تھا کہ ان ساری قدروں کو ملیا میٹ کر دو جن پر امریکہ کی بنا ڈالی گئی۔وہ آزادی کا چارٹر کہاں گیا جس پر امریکہ ہمیشہ فخر کیا کرتا تھا۔اس کو پاؤں تلے روندا گیا ہے اور انصاف کی قدریں اور جمہوریت کی ساری قدریں ملیا میٹ کی جارہی ہیں۔یہ امریکہ کے دل کی آواز نہیں ہو سکتی۔یہ غیر دل کی آواز ہے جو امریکہ پر قابض ہوا ہوا ہے۔یہ اس جن کی آواز ہے جو امریکہ کے دل پر بھوت بن کر ناچ رہا ہے۔اس لئے میں اہلِ امریکہ کو بھی متنبہ کرتا ہوں اور امریکہ کے احمدیوں کو خصوصاً متوجہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے ملک کی محبت کی خاطر اور انصاف اور تقویٰ کی محبت کی خاطر اہل امریکہ کو نصیحت کریں اور سمجھائیں اور بتائیں کہ یہ باتیں ہمیں زیب نہیں دیتیں، ان پر ہمیں کوئی فخر نہیں، یہ جھوٹی تعلیاں ہیں جو اقتصادی مسائل سے ہماری توجہ ہٹانے کی خاطر کی جا رہی ہیں۔تمام دنیا میں غریب اور امیر میں کہیں اتنا فرق نہیں جتنا امریکہ میں ہے۔آپ یہ سن کر حیران ہو جائیں گے کہ امریکہ کے پانچ فیصدی آدمیوں کے ہاتھ میں اس سے زیادہ دولت ہے جتنی امریکہ کے ۹۵ فیصدی آدمیوں کے ہاتھ میں ہے اور یہ دولت کے چکر ہیں۔یہ مافیا ہے جس نے امریکہ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اسی مافیا کے مفادات ہیں جو آج دنیا پر اس بھیا نک شکل میں ظاہر ہورہے ہیں۔اس لئے میں جو باتیں کہتا ہوں یہ سچی ہیں اور مجھے کسی کا کوئی خوف نہیں ہے جب چاہے خدا تعالیٰ مجھے واپس بلا لے، جتنا چاہے مجھے یہاں رکھے مگر میں خدا کا غلام ہوں۔میں دنیا میں کسی کا غلام نہیں ہوں۔میں خدا کی آواز ضرور بلند کروں گا۔اس لئے میں سچ کہتا ہوں کہ امریکہ اس وقت مظلوم ہے اور ایک مافیا کے چنگل میں جکڑا گیا ہے۔اس کو آزاد کرنے کے لئے بھی جماعت احمدیہ کو آواز بلند کرنی چاہئے اور وہاں رائے عامہ کو بیدار کرنا چاہئے اور ہر ملک میں بیدار کرنا چاہئے اور