خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 71
خطبات طاہر جلد ۱۲ 71 خطبہ جمعہ ۲۲ / جنوری ۱۹۹۳ء پس حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی وہی نصیحت جس نے ہمیں یہ نکتہ سمجھایا کہ سیادت خدمت میں ہے اگر تم خادم بنو گے تو سیادت حاصل کرو گے اور تمہاری سیادت باقی رکھی جائے گی ، اسی پاک نصیحت نے ہمیں ان بدقوموں کے انجام دکھا دیئے ہیں جن کی سیادت کا تعلق خدمت سے نہیں بلکہ رعونت سے ہے۔کمزور قوموں کو پاؤں تلے رگیدنے سے ہے۔ان قوموں سے مقابلہ دعاؤں کے ذریعہ ہوگا اور وحدت کے ذریعہ ہوگا اور محض اسلام کے نام پر نہیں بلکہ سچائی کے نام پر وحدت کے ذریعہ ہو گا کیونکہ آج فضا تیار ہے آج ساری دنیا کے دل گواہی دے رہے ہیں کہ جو آگ بغداد پر برسائی گئی تھی وہ انصاف کے نام پر برسائی گئی ہے۔وہ رعونت کی آگ تھی جس کی گرمی سب دنیا کے انسانوں کے دلوں تک پہنچی ہے۔انگلستان کی حکومت ان کے ساتھ ہے لیکن اس کے باوجود انگلستان میں بے شمار ایسا انگریز ہے جو برٹش باشندہ ہے اور جو سخت بے چینی میں مبتلا ہو چکا ہے۔بعض لوگوں کو آواز اٹھانے کی توفیق ملی ہے بعضوں کو نہیں مل رہی اس لئے کسی قوم سے نظریات میں اختلاف اور ظلم میں اس کی تائید نہ کرنا اس سے وفاداری نہیں، اس سے بے وفائی ہے۔پس تمام امریکہ کے احمدی باشندے اور تمام انگلستان کے احمدی باشندے اپنی قوم سے وفا کریں۔حق بات کے لئے اپنی آواز بلند کریں اور یہ نہ سمجھیں کہ اگر وقت کی ایک حکومت نے ایک غلط پالیسی بنائی ہے تو اس سے اختلاف کرنا گویا کہ بے وفائی ہو جائے گی اگر ٹونی بین کو اجازت ہے، اگر انگلستان کے دوسرے بڑے بڑے اہل فکر کو اجازت ہے کہ وہ ان پالیسوں کے خلاف احتجاج کریں اور اس سے ان کی انگلستان سے وفاداری پر کوئی ضرب نہیں پڑتی تو احمدی کی وفاداری سے کیسے ضرب پڑسکتی ہے۔ہماری وفاداری پر تو دنیا میں کہیں کسی حالات میں بھی ضرب نہیں پڑسکتی کیونکہ ہماری وفاداریاں اللہ سے ہیں اور حق سے ہیں اور تمام عالمی نظام کا بنیادی تصور خواہ کوئی مانے یا نہ مانے حق پر ان معنوں میں مینی ہے کہ جب آپ کسی قوم کو مخاطب ہو کر بات کریں گے تو خواہ وہ کیسی ہی جھوٹی ہو چکی ہو وہ اپنے آپ کو حق سے وابستہ قرار دے گی اور یہ دل کی اور فطرت کی آواز ہے، حق کے بغیر کوئی وابستگی ہو ہی نہیں سکتی۔کوئی وفاداری حق کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔پس جھوٹے بھی حق کے نام پر ہی جھوٹ کی آواز بلند کیا کرتے ہیں۔آپ تو سچے ہیں، آپ سچ کے نام پر حق کی آواز کیوں بلند نہیں کرتے۔دل کے اخلاص کے ساتھ دنیا میں جہاں جہاں احمدی