خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 458 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 458

خطبات طاہر جلد ۱۲ 458 خطبہ جمعہ اارجون ۱۹۹۳ء ایک جو راستی کو چھوڑ کر شرارتوں پر آمادہ ہوگا اور ہر ایک جو زمین کو اپنی بدیوں سے نا پاک کرے گا پکڑا جائے گا۔خدا فرماتا ہے کہ قریب ہے جو میرا قہر زمین پر اترے کیونکہ زمین پاپ اور گناہ سے بھر گئی ہے۔پس اٹھو اور ہوشیار ہو جاؤ کہ وہ آخری وقت قریب ہے جس کی پہلے نبیوں نے بھی خبر دی تھی۔“ مگر اس خبر کے مصداق احمدی نہیں ہیں اس خبر کے مصداق وہ لوگ ہیں جنہوں نے مسیح موعود کا انکار کیا اور اپنی غفلت اور لاعلمی یا جہالت یا بچی کے نتیجہ میں وہ نیکی کی طرف پیٹھ پھیر کر بدیوں کی طرف بگٹٹ دوڑے چلے جارہے ہیں۔ان کی ہلاکت کا زمانہ قریب ہے۔عالمی ہلاکت کی وہ پیشگوئیاں جو اس سے پہلے گزر چکیں اب جو آنے والی ہے، اب جو پوری ہونے والی ہے وہ ان سے بہت زیادہ شدید ہوگی اس لئے ساری دنیا کو ہلاکت سے بچانے کے لئے ان خوش نصیبوں کو کام کرنا ہے جن کی اچھے لفظوں میں بلکہ رشک کے ساتھ پرانے نبیوں نے پیشگوئیاں کی تھیں۔آپ کون ہیں؟ آپ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔" یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔۔۔“ یہ انذار اپنی جگہ مگر یہ انذار تمہارے لئے نہیں ہے۔۔۔تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا۔بہت ہی خوبصورت کلام ہے قرآن کریم نے جو الزراع فرمایا وہاں انسان ہونے والے تھے اب یہ مسئلہ حل ہو گیا کہ پیج اصل میں خدا کا ہے۔بونے والے ہاتھ خواہ انسان کے ہوں لیکن جو بیج ہے وہ خدا کا ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ وو۔۔۔تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا خدا فرماتا ہے کہ یہ پیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوئی بیعت میں صادق اور کون