خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 457
خطبات طاہر جلد ۱۲ 457 خطبہ جمعہ اارجون ۱۹۹۳ء الله اس کے دور پر رسول ناز کریں۔کتنی بڑی گستاخی ہے جتنی بڑی تم گستاخی سمجھتے ہو اتنی بڑی تم محمد ﷺ کے دربار میں گستاخی کرتے ہو۔ان کی شان میں گستاخی کرتے ہو کیونکہ آپ کا مقام اور آپ کے غلاموں کا مقام، یہ دونوں مقام وہ ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةً کے ساتھ فرمایا گیا ہے اور کوئی ان مقامات کو الگ نہیں کر سکتا اور ساری کائنات میں ہر زمانہ میں تلاش کر کے دیکھو محم مصطفی ﷺ کی شان کا نہ کوئی رسول پیدا ہوا نہ اس شان کے متبعین پیدا ہوئے جیسے محمد رسول اللہ اللہ کو نصیب ہوئے اور یہ بات دونوں ادوار پر یکساں صادق آتی ہے۔دور اول پر بھی اور دور آخر پر بھی۔پس مسیح کے اس فقرے کو سنیں ، دیکھیں کتنا معنی خیز ہے اور مسیح اوال مسیح ثانی کی کیسی تائید کر رہا ہے۔فرماتے ہیں : ” کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ بہت سے نبیوں اور راستبازوں کو آرزو تھی کہ جو کچھ تم دیکھتے ہو دیکھیں مگر نہ دیکھا اور جو باتیں تم سنتے ہوسیں مگر نہ سنیں“ اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک اقتباس پر اس ذکر کو ختم کرتا ہوں ایک چھوٹی سی الگ بات اور بھی کرنے والی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔دیکھو! آج میں نے بتلا دیا۔زمین بھی سنتی ہے اور آسمان بھی کہ ہر " ایک جو راستی کو چھوڑ کر شرارتوں پر آمادہ ہوگا اور ہر ایک جو زمین کو اپنی بدیوں سے نا پاک کرے گا وہ پکڑا جائے گا۔خدا فرماتا ہے کہ قریب ہے جو میرا قہر زمین پر اترے کیونکہ زمین پاپ اور گناہ سے بھر گئی ہے۔پس اٹھو اور ہوشیار 66 ہو جاؤ کہ وہ آخری وقت قریب ہے جس کی پہلے نبیوں نے بھی خبر دی تھی۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه: ۶۳۵-۶۳۶) اس میں پہلے نبیوں کی دوستم کی خبروں کا ذکر ملتا ہے۔ایک وہ خبر جس کا ذکر اس شعر میں ہے کہ بدورانش رسولاں ناز کردند جس کا ذکر حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تمثیلات کے ساتھ بیان فرمایا اور وہ میں نے آپ کے سامنے پڑھ کر سنایا ہے لیکن نبیوں کے ہاں ایک اور بھی ذکر ملتا ہے جو انذاری حکم ہے اور اس کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ دیکھو! آج میں نے بتلا دیا۔زمین بھی سنتی ہے اور آسمان بھی کہ ہر