خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 253
خطبات طاہر جلد ۱۲ 253 خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء تقویٰ سے خالی منصب عزت سے بھی خالی ہو جاتا ہے۔متقی بغیر منصب کے بھی عزت پاتے ہیں۔نمائندگان شوری کو نصائح۔(خطبه جمعه فرموده ۲ اپریل ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَانْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ الْقُكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيْمٌ خَبِيرٌ فرمایا:۔(الحجرات :۱۴) اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اےلوگو!،اے انسانو! ہم نے تمہیں مرداور عورت سے پیدا کیا ہے اور ہم نے تمہیں بڑے بڑے گروہوں اور قبائل میں تقسیم کر دیا ہے تا کہ ایک دوسرے کو پہچان سکو إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَنفُسِكُمْ لیکن تمہاری یہ گروہی اور قبائلی تقسیمیں تمہاری عزت کا نشان نہیں ہیں کیونکہ تم میں سب سے معزز اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ تقویٰ اختیار کرنے والا ہے۔اِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ اللہ تعالیٰ بہت جانتا ہے اور بہت خبر رکھتا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آج ربوہ میں مجلس شوریٰ پاکستان کا آغاز ہو چکا ہے اس موقع پر جو پیغام میں نے لکھ کر بھجوایا تھا وہ سنا دیا گیا ہوگا اور افتتاح کی با قاعدہ کارروائی بھی ہو چکی ہے اور غالبا اس وقت تو وہ تمام نمائندگان مختلف محلوں میں، مساجد میں بیٹھے اس خطبہ میں شریک ہوں گے