خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 248 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 248

خطبات طاہر جلد ۱۲ 248 خطبه جمعه ۲۶ / مارچ ۱۹۹۳ء ہے جو اپنی بو چھوڑتا چلا جارہا ہے اس لئے کہ اس بو سے اس کے ساتھی دوسرے جانور پہچان لیں کہ یہاں سے وہ گزرا ہے یا واپس اپنے مسکن کی طرف لوٹ سکے اور دوسرے بھی متنبہ ہوں کہ یہ رستہ اس نے بنا رکھا ہے۔جانوروں کے تعلقات کے باریک در بار یک قوانین ہیں جو اللہ تعالیٰ نے بنا رکھے ہیں اور جنگل یوں ہی نہیں بسا ہوا۔اس میں ایک نظام کارفرما ہے۔ایک خاموش ہاتھ ہے جو جنگل کے نظام کو مرتب کر رہا ہے اور منظم کر رہا ہے۔اس کے تقاضے پورے کر رہا ہے اور اس خاموش زبان کو سمجھنے کے لئے سائنس دانوں نے کوشش کی ہے جس زبان میں جنگل کے ان جانوروں کو رہنے کے سلیقے سکھائے جا رہے ہیں اور اس پر بہت ہی اچھی فلمیں بنائی ہوئی ہیں۔پھر سمندر کے جانوروں کی فلمیں ہیں یعنی ہوا، خشکی سمندر۔سمندر کی تہہ تک اتر کر سائنس دانوں نے دیکھا ہے تو جن قوموں نے ایسی اچھی چیزیں ایجاد کی ہیں اس کے دونوں قسم کے مصرف بھی کئے ہیں اور ان کے نتیجہ میں اچھا بُرا ہر قسم کا تفریح کا سامان مہیا ہے۔تو ہمارے ربوہ والے ہوں یا دوسرے ویڈیو کا کاروبار کرنے والے ہوں یا ویڈیو کی خواہش رکھنے والے احمدی خاندان ہوں جن کو توفیق ہے اور انہوں نے گھروں میں ویڈیو رکھی ہو انہیں چاہئے کہ وہ ایسی چیزیں طلب کریں۔میں نے ایک دفعہ کچھ نمونے ربوہ بھجوائے تھے اور پھر یہ سلسلہ منقطع ہوا لیکن میں نے اور بھی کیسٹیں تیار کر کے رکھی ہوئی ہیں وہ بھی انشاء اللہ موقع ملا تو بھیجیں گے لیکن اس میں مشکل صرف یہ ہوتی ہے کہ ایک کیسٹ سے دوسری کیسٹ میں منتقل کرنے کے لئے باقاعدہ اجازت چاہئے ورنہ ان کے کاپی رائٹس محفوظ ہوتے ہیں۔اس لئے سنٹر ز تو مختلف جگہ کھولے جا سکتے ہیں وہاں سے ان کی لینڈنگ (Lending) لائبریریز بنائی جاسکتی ہیں لیکن عموماً کاپی کر کے بار بار وہاں بھجوانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔خطرہ سے خالی ہمارے لحاظ سے خصوصیت ہے کیونکہ باہر تو لوگ عام طور پر کرتے رہتے ہیں اور پر واہ ہی نہیں کرتے لیکن ہمارے لئے بعض تقاضے ایسے ہیں جو اہمیت رکھتے ہیں، مجبوریاں ہیں۔پس میں سمجھتا ہوں اگر مختلف بڑی بڑی جماعتیں جہاں عموماً ایسے مسائل ہیں وہ یہاں لکھ کر یا کہیں اپنے طور پر اپنے دوستوں سے کہہ کر جو یورپ امریکہ وغیرہ میں بستے ہیں ایسی ویڈیوز حاصل کریں اور ممکن ہو تو ان کا ترجمہ ساتھ ڈب کر دیں جو ممکن ہے اور کوئی مشکل نہیں ہے اور اردو میں یا پنجابی میں یہ کر کے پھر اضلاع Lending لائبریریاں بنالیں۔بعض ویڈیو گھوم رہی ہوں۔ایک گاؤں میں پہنچیں۔دوسرے گاؤں میں، تیسرے