خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 247 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 247

خطبات طاہر جلد ۱۲ 247 خطبه جمعه ۲۶ / مارچ ۱۹۹۳ء ملکوں کے بدلتے ہوئے فیشن آپ ﷺ کے طرز زندگی سے مختلف نہیں ہو سکتے۔یعنی ہر قوم اگر چاہے تو آپ ﷺ کا فیشن اختیار کر سکتی ہے اور وہ فیشن بنیادی طور پر پاکیزگی ہے، نظافت ہے اور یہ ہر کسی کے بس میں ہے۔اس لئے عورتوں کو چاہئے کہ گھر سلیقے سے رکھیں اور گھر کا ماحول صاف ستھرا رکھیں۔بعض گھروں میں جاتے ہیں تو دھکا لگتا ہے۔صوفہ سیٹ پر ڈھلے ہوئے پوتڑے پڑے ہوئے ہیں۔کہیں تو لیتے، کہیں شلوار میں لٹکی ہوئی ہیں۔اس گھر کو دیکھ کر گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے جبکہ بعض غریبانہ گھروں میں جائیں تو ایسا صاف پاکیزہ ماحول، ہر چیز سلیقے سے رکھی ہوئی۔اس لئے عورت کا کام ہے کہ وہ خود بھی کشش کا مرکز بنے اور ایسی کشش کا مرکز بنے جیسا کہ قرآن کریم میں فرمایا گیا ہے کہ تمام محرم لوگ اس سے لطف حاصل کریں۔پاکیزگی حاصل کریں اور اس ماحول میں بار بار آنے کی تمنا دل میں پیدا ہو، یہ زینت ہے تو اللہ کرے کہ ہماری عورتوں کوصرف مردوں کے خلاف باتیں کہلوانے کا شوق نہ ہو۔کچھ اپنے متعلق بھی سن لیا کریں اور اس نصیحت پر بھی عمل کیا کریں۔ایک دوست نے لکھا ہے کہ ٹیلی ویژن اور وی سی آر کی وجہ سے ہمارا معاشرہ بہت گندا ہورہا ہے اور دس روپے دے دو تو چار گھنٹوں کے لئے گندی سے گندی فلم حاصل ہو جاتی ہے۔میں نہیں جانتا کہ انہوں نے کب لکھا تھا مگر یہ نوٹ کچھ دیر سے میرے پاس پڑا ہوا ہے۔اس سلسلہ میں میں نے خطبہ دیا تھا اور خطبہ میں نصیحت کی تھی۔جہاں تک اہل ربوہ کا تعلق ہے مجھے پتا ہے کہ فوری طور پر سب نے لبیک کہا اور عجیب اتفاق ہے کہ ادھر میں نے خطبہ دیا ہے اُدھر خطبہ سے چند دن تک ، پہلے ہی کئے ہوئے ان لوگوں کے فیصلے کی اطلاع مجھ تک پہنچی کہ ہم اب ان چیزوں سے پر ہیز کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں گے اور ایسی ٹیسٹس اور ویڈیوز وغیرہ کو رواج دیں گے جو اسلامی معاشرے کی تقویت کا موجب بنیں، نہ کہ اس کو نقصان پہنچانے کا موجب ہوں۔مختلف قسم کی دلچسپ فلمیں موجود ہوتی ہیں۔حاصل کی جاسکتی ہیں اور ان گندی فلموں کے مقابل پر بہت ہی زیادہ لذت پیدا کرنے والی اور تسکین بخش فلمیں ہیں۔خصوصیت کے ساتھ نیچر پر جو فلمیں ہیں، مختلف جانور کس طرح رہتے ہیں، کس طرح ان کا بودوباش ہے۔ان کی ادائیں کیا ہیں۔ان کا کھانا کیا ہے۔کس ملک اور کس موسم کے کیسے کیسے جانور آپس میں ایک دوسرے سے تعلقات رکھتے ہیں، ان کی کیا کیا نشانیاں ہیں، کیا چیزیں ہیں جو ان کے رستے معین کرتی ہیں؟ کہیں کوئی جانور