خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 18 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 18

خطبات طاہر جلد ۱۲ 18 خطبہ جمعہ ارجنوری ۱۹۹۳ء ایسے بزرگ کو جو اس کے نزدیک عزت رکھتا ہے، خواہ کہنے والے کے نزدیک نہ رکھتا ہوا ایسے لفظوں سے یاد کرے گا جو تہذیب سے گرے ہوئے اور بدتمیزی کے لفظ ہیں تو قطع نظر اس کے کہ اس کے دل میں کیا ہے ایسا شخص واجب التعزیر ٹھہرے گا اور یہ تعزیر مقرر کرتے وقت تمام دنیا کے مذہبوں کے سر براہوں کے لئے برابر حقوق تسلیم کرنے ہوں گے یہ پیغام دراصل قرآن کریم میں موجود ہے جب یہ کہا جاتا ہے کہ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِیہ (البقرہ: ۶ ۲۸) کہ مومن یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم خدا کے بھیجے ہوئے رسولوں میں سے کسی میں تفریق نہیں کرتے تو اس سے یہی مراد ہے کہ عزتوں کے فرق ضرور ہوں گے۔مراتب کے فرق ضرور ہوں گے۔مگر انصاف کے ایک ہی قانون سے ان ساروں سے سلوک کیا جائے گا یا دوسرے سے لفظوں میں ان کی قوموں سے سلوک کیا جائے گا تو اسی قسم کے اور بہت سے ضوابط ہیں جو میرے ذہن میں ہیں۔میں انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں خواہ اس خطبہ کا موضوع کچھ اور ہو شروع میں اسی مضمون کو جاری رکھوں گا تا کہ اس بات کو پوری طرح سمجھا کر ختم کیا جائے۔میں سمجھتا ہوں کہ انسانی اقدار کو دوبارہ دنیا میں قائم کرنے کے لئے یہ ساری کوششیں انتہائی ضروری ہیں اور احمدیوں کو جب تفصیل سے علم ہو گا کہ میرے ذہن میں امن عالم کے قیام کے لئے کیا کیا تجاویز ہیں۔انسانی قدروں کو بحال کرنے کے لئے کیا معین باتیں میرے ذہن میں ہیں تو انشاء اللہ پھر وہ پہلے سے بہتر طور پر مسلح ہو کر اس جہاد میں حصہ لے سکیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔(آمین) اب میں ساری دنیا کی جماعتوں کو جو اس وقت مجھے دیکھ رہی ہیں یا سن رہی ہیں اور احباب جماعت مردوں ، بچوں ، عورتوں کو سب کو میں ایک دفعہ پھر محبت بھرا سلام کہتا ہوں اور اجازت چاہتا ہوں اب یہ ملاقاتیں انشاء اللہ تعالیٰ بار بار ہوتی رہیں گی اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ انشاء اللہ جلد وہ وقت بھی آجائے گا جب ہم دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوں گے ایک ٹیلی ویژن دوسرے ملک میں نصب ہو گا ایک یہاں اور اس ملک کے باشندے ہمیں دیکھ رہے ہوں گے اور ہم ان کو دیکھ رہے ہوں گے تو یہ آمنے سامنے کی تمنائیں بھی اللہ ایک دن پوری کرے گا۔خدا کرے کہ وہ دن جلد طلوع ہو۔آمین