خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 19 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 19

خطبات طاہر جلد ۱۲ 19 خطبہ جمعہ ۸/جنوری ۱۹۹۳ء خلیفہ وقت کے خطبات براہ راست سننے کی برکات پاکستان اور ہندوستان کی سیاست کو مشورے " خطبه جمعه فرموده ۸ جنوری ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔عَسَى اللهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِيْنَ عَادَيْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةً وَاللهُ قَدِيرٌ وَاللهُ غَفُورٌ رَّ حِيمُ لَا يَنْصُكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِى الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ اَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ۔پھر فرمایا۔(الممتحنه: ۸ تا ۹ ) تقریباً دس سال کا عرصہ گزر گیا ہے کہ جماعت احمدیہ کیسٹ کے ذریعہ سے خلیفہ وقت کا پیغام تمام دنیا کے احمدیوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔پہلے صرف آڈیو کیسٹس کے ذریعہ یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی رہی، پھر ویڈیو کیسٹس بیچ میں شامل ہو گئیں ، لیکن بے حد محنت کے باوجود بہت ہی جانکا ہی کے ساتھ کام کرنے کے باوجود بہت ہی معمولی اور کم حصہ جماعت کا تھا جس تک یہ آواز پہنچ سکی، حالانکہ میں جانتا ہوں کہ کئی ممالک میں خدمت کرنے والوں کی بعض رضا کار ٹیمیں ہیں جو بہت وقت خرچ کرتی ہیں اور ایک کیسٹ سے آگے کیسٹس بنانا، اس بات کا خیال رکھنا