خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 177 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 177

خطبات طاہر جلد ۱۲ 177 خطبه جمعه ۵/ مارچ ۱۹۹۳ء بوسنیا کیلئے مالی قربانی کی تحریک اور احباب جماعت کا والہانہ لبیک، رمضان اسوہ رسول کی روشنی میں گزاریں ( خطبه جمعه فرموده ۵/ مارچ ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔سنت سے ثابت ہے کہ آنحضرت یہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے اور ضرورت مندوں پر شفقت کرنے میں تمام دوسرے متقیوں سے آگے بڑھے ہوئے تھے اور آپ کی انفاق فی سبیل اللہ کی مثالیں اتنی تھیں کہ جیسے سُبک رفتار سے بادِ صبا چلتی ہو رحمتوں کا پیغام لے کر آتی ہو اور جہاں سے گزرے وہاں سے پھول کھلا دے۔رمضان المبارک میں راوی بیان کرتے ہیں کہ اس ہوا میں مزید تیزی پیدا ہو جاتی تھی۔(بخاری کتاب الصوم حدیث نمبر : ۱۷۶۹) جیسے ہم جانتے ہیں کہ برساتی ہوائیں خاص جوش اور مہندی کے ساتھ چلتی ہیں۔اسی طرح حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی رحمت اور شفقت على الناس غیر معمولی تیزی اختیار کر لیا کرتی تھی۔وہی سنت آپ کے وقت سے آج تک مسلمانوں میں جاری وساری ہے اور وہ لوگ جو بالعموم غربا پر خرچ کرنے کی عادی نہیں بھی ہوتے۔رمضان مبارک میں کچھ فرض نیکیوں کے بنا پر ، کچھ رمضان کے مبارک کے ماحول سے اور سنت کی یاد سے متاثر ہو کر وہ بھی اپنے دل، اپنے ہاتھ غریب بھائیوں کے لئے کھول دیتے ہیں۔جماعت احمد یہ خدا کے فضل سے اس سنت کی بہت ہی اخلاص کے ساتھ پابند ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں شاذ ہی کوئی ایسی جماعت ہوگی جو من حیث الجماعت اس قدر اہتمام کے ساتھ اجتماعی طور پر بھی اور انفرادی طور پر انفاق فی سبیل اللہ کے نمونے دکھاتی ہو اور رمضان المبارک میں