خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 178
خطبات طاہر جلد ۱۲ 178 خطبه جمعه ۵/ مارچ ۱۹۹۳ء جس میں غیر معمولی تیزی نہ آجاتی ہو۔چنانچہ بوسنیا کے لئے جو میں نے تحریک کی تھی اس میں رمضان سے ذرا پہلے کی بات ہے۔رمضان کے مہینے میں اُس نے میری مدد کی اور اللہ کے فضل سے جماعت نے جس رنگ میں اُس پر لبیک کہا ہے وہ قابل رشک ہے اور باقی سب دنیا کی ان جماعتوں کے لئے خواہ وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلم ، انسانی ہمدردی میں خرچ کرنا چاہتی ہیں ایک نمونہ ہے۔اُس کے علاوہ اس مہینہ میں میں جانتا ہوں کہ انفرادی طور پر بھی اور خاندانی طور پر بھی اور جماعتوں کے اجتماعی طور پر بھی غریب بھائیوں کی بہبود پر بہت کچھ خرچ کیا جاتا ہے۔ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ یہ خرچ محض اللہ ہو اور اللہ کی رضا کے سودے کئے جائیں، نہ کہ نفس کی انا کے اور جو کچھ بھی ہو خدا کی خاطر ہو بندوں کو دکھانے کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا جیتنے کی خاطر ہو۔مختصر میں بوسنیا کی تحریک سے متعلق چند اعداد و شمار رکھتا ہوں تا کہ وہ جماعتیں جو ابھی تک اس قربانی میں پوری طرح شریک نہیں ہو سکیں۔اُن کو بھی ایک تحریک پیدا ہو اور باقی اپنے دوسرے بھائیوں سے آگے بڑھنے کی روح ان کے اندر بھی جولانی دکھائے جب سے میں نے یہ اعلان کیا کہ باقی دوسرے متمول صاحب حیثیت دوستوں کے لئے تحریک کی خاطر میں اپنا وعدہ ایک ہزار پاؤنڈ سے بڑھا کر چھ ہزار پاؤنڈ کرتا ہوں۔اللہ کے فضل سے ہر طرف سے اس اعلان پر بہت ہی مثبت نتائج کی اطلاع مل رہی ہے۔سب سے پہلے انگلستان کی احمدی مخلص خاتون نے خطبہ جمعہ سنتے ہی اُسی وقت چھ ہزار پاؤنڈ کا وعدہ اپنی طرف سے اور بچوں کی طرف سے کیا اور ادا کر دیا اور پھر ماریشس سے ایک مخلص احمدی دوست کی فیکس فورا ملی کہ وہ اپنے اور بزرگوار کی طرف سے بارہ ہزار پاؤنڈ کا وعدہ کرتے ہیں۔پھر پاکستان میں سب سے پہلے راولپنڈی پاکستان سے لبیک ہوئی اور ایک مخلص احمدی ڈاکٹر نے چھ ہزار پاؤنڈ کا وعدہ بھی پیش کیا اور ادائیگی بھی کر دی۔پھر ایک اور احمدی ڈاکٹر کی طرف سے بھی اسی طرح وعدہ ہوا۔پھر کراچی جماعت سے متعدد احباب کے وعدے اور وصولیوں کی اطلاع ملی۔بعض نے چھ چھ ہزار کے وعدے کر کے ادائیگی کی بعض نے 12 ہزار کی بھی کی اور ایک خاندان کے تین افراد نے چھ چھ ہزار یعنی -/18000 کے وعدے کئے۔یہاں تک مجھے یاد ہے کہ ادائیگی اُس خاندان نے بھی کر دی۔اب تک یہ رقم بڑھ کر 2,10,000 پاؤنڈ تک پہنچ چکی ہے اور یہ وعدے نہیں ہیں بلکہ وصولیاں ہیں خدا تعالیٰ کے فضل سے کیونکہ اس تحریک میں الا ماشاء اللہ