خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 176 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 176

خطبات طاہر جلد ۱۲ 176 خطبه جمعه ۲۶ فروری ۱۹۹۳ء روزے رکھے۔روزے رکھتا ہی تب ہے جب دور سے ایک مجمل سے خدا پر ایمان ہے۔جب روزے رکھتا ہے تو وہ خدا قریب آجاتا ہے اور قریب سے دیکھنے پر جوایمان پیدا ہوتا ہے،اس کا مزا ہی اور ہے، اس کی لذت ہی اور ہے۔اس کے نتیجے میں استجابت بھی پیدا ہوتی ہے اور استجابت کے نتیجے میں پھر ایمان بڑھتا ہے۔پس یہ وہ رمضان کا مضمون ہے جو قرآن کریم میں ان چند آیات میں بیان فرما دیا اور سارا مہینہ ہمیں ان مضامین میں سے گزارتا ہے۔اس کے باقی حصے انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ خطبے میں بیان کروں گا۔(السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکانہ )