خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 102 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 102

خطبات طاہر جلد ۱۲ 102 خطبه جمعه ۵/فروری ۱۹۹۳ء اسی کو بے صبری کہتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ دنیا ہو یا وہ دنیا عملاً یا حقیقہ کوئی بھی فرق نہیں اس لئے وہ عذاب میں بھی کوئی جلدی نہیں کرتا اور بعض دفعہ عطا میں بھی کوئی جلدی نہیں کرتا عطا میں ہماری بے صبری کی خاطر جلدی کرتا ہے اور کچھ دے دیتا ہے جیسا کہ ہماری جماعت میں کثرت سے یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بعض دفعہ ادھر سے نیکی کی ، ادھر سے جز امل گئی ، ہاتھوں ہاتھ نقد و نفر سودے چل رہے ہیں لیکن وہ حقیقت میں جزا نہیں ہے۔وہ مٹھاس کا ایک لقمہ ہے جو چکھایا جارہا ہے۔جیسے کوئی ماں کھانا پکارہی ہو اور اس کی بڑی اچھی خوشبوا ٹھ رہی ہو، بچہ پاس سے گزرتا ہے تو ماں اسے بلا کر تھوڑا سا چکھا دیتی ہے یہ مطلب تو نہیں کہ سارا کھانا ہی اس کو مل گیا ہے۔پس اللہ تعالیٰ بھی نہ سزا میں جلدی کرتا ہے نہ جزا میں جلدی کرتا ہے ہاں چکھاتا ہے چنانچہ بعض دفعہ عذاب کے لقمے بھی چکھائے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یہ نشان زلزلہ جو ہو چکا منگل کے دن وہ تو اک لقمہ تھا جو تم کو کھلایا ہے نہار ( در شین : ۱۵۳) جس طرح صبح صبح ایک لقمہ کھلایا جاتا ہے نہاری کے طور پر یہ وہ کھلایا گیا ہے ابھی بہت عذاب آنے والے ہیں۔پس اس نسبت سے اس آیت کا تعلق مجھے ان دردناک حالات سے معلوم ہوا ہے جو عالم اسلام پر اس وقت وارد ہیں اور دن بدن اُن کا دکھ بڑھتا چلا جارہا ہے اور دردناک عذاب دینے والوں کی بے با کی بڑھتی چلی جارہی ہے۔بوسنیا کے متعلق خدا تعالیٰ کے فضل سے اس وقت جماعت احمد یہ ہر ملک میں جہاں جہاں بھی بوسنیا کے مہاجرین ہیں غیر معمولی محبت کا سلوک کر رہی ہے اور بہت محنت کر رہی ہے چنانچہ تفصیل سے جو رپورٹیں ملتی ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ بعض لوگ تو اس بات کے لئے وقف ہو گئے ہیں۔دن رات بوسنیا کے مظلوموں کی خدمت کرنا ، ان سے تعلقات استوار کرنا، ان کو مسجدوں میں لے کر آنا یا ان تک پہنچ کران کو نیکی کی باتیں پہنچانا اور پھر ہمدردی کے تمام عملی ذرائع کو کام میں لاتے ہوئے ان کے زخموں کو مندمل کرنے کی کوشش کرنا، یہ یورپ کی جماعتوں میں ایک عام دستور ہے اور انگلستان میں خصوصیت کے ساتھ اس سلسلہ میں بہت کام ہو رہا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کے بہت ہی احسان کے ساتھ اس بات کا ذکر کرتا ہوں کہ یہاں کی لجنہ کو خصوصیت سے بہت عمدہ خدمت کی توفیق