خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 912
خطبات طاہر جلدا 912 امانت کا حق ادا کرتے ہوئے جان بھی جائے تو وہی مضمون اس پر صادق آتا ہے کہ تی آتا ہے کہ جان دی دی ہوئی اسی کی تھی خطبہ جمعہ ۱۸؍ دسمبر ۱۹۹۲ء حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا (دیوان غالب صفحہ :۶۵) پس اس جذبہ سے احمدی اپنے حقوق ادا کرنے شروع کریں تو دیکھیں دنیا پر خدا تعالیٰ کے فضل سے کتنی جلدی جلدی اللہ تعالیٰ ان کا رعب قائم کرتا ہے ان کو نشو و نما عطا فرماتا ہے ان کو بڑھاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے جب کسی کام کرنے والے پر پیار کی نظریں پڑنے لگ جائیں تو و ہیں اس نے اپنے مقصد کو پالیا اور جب خدا کے پیار کی نظر کسی شجر پر پڑتی ہے تو وہ ضرور پھولتا پھلتا ہے ایسا شجر بانجھ رہ ہی نہیں سکتا تو جو عہدیدار ہیں وہ اس طرح کام کریں اس نیت سے کام کریں کہ اللہ کی رضا کی پیار کی نظریں ان پر پڑنے لگیں اور کام کرنے والے خود اپنے اپنے دائرہ کار میں اسی طرح کام کریں کہ مقصود یہی ہو کہ میرے مولیٰ کی محبت اور تحسین کی نظر مجھ پر پڑنے لگے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کتنے پیار اور کتنے ناز سے بار بار فرمایا ہے۔سبحان من يــرانــی سبحان من یرانی مجھے کیا فکر ہے وہ ذات میرا محبوب پیارا اور بہت پاک ہے اور بہت بلند ہے جو ہر حال میں مجھے دیکھ رہا ہے ایک لمحہ کے لئے بھی مجھے اس کی محبت کی نگاہ چھوڑتی نہیں ہے۔ایسے شخص کے کام کیسے بے پھل کے رہ سکتے ہیں وہی ایک ہے جو آج کروڑ بن گیا ہے۔تمام دنیا میں جس کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے جس کی شہرت زمین کے کناروں تک جا پہنچی ہے آج آپ میں سے ہر ایک میں وہ صلاحیت موجود ہے جو اگر خدا کے پیار کا مورد بن جائے ، اس صلاحیت پر خدا کے پیار کی نظر پڑنی شروع ہو جائے تو ضرور چمکے گی ضرور نشو و نما پائے گی ،ضرور پھول پھل لائے گی۔امانت کا حق اس طرح ادا کرنے کی کوشش کریں تو دیکھیں خدا تعالیٰ پھر کس طرح آپ سے محبت اور پیار کا سلوک۔فرماتا ہے۔اور تمام دنیا میں بڑی تیزی کے ساتھ احمدیت کا پیغام پھیلنا شروع ہو جاتا ہے۔ایک دوسرے شہید کا ذکر بھی میں کرنا چاہتا ہوں۔مبشر احمد صاحب چوہدری مبلغ سلسلہ کا نو نائیجیریا میں مبلغ سلسلہ ہیں اور نائیجیریا میں کا نوسٹیٹ میں تبلیغی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ان کے متعلق آج ہی اطلاع ملی ہے کہ اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ تبلیغی سفر پر ایک کار میں کہیں جارہے تھے تو راستے میں کار ایک کھائی میں گرگئی اور وہاں ہمارے عزیز بھائی مبشر احمد نے تو