خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 868 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 868

خطبات طاہر جلد ۱۱ 868 خطبہ جمعہ ۱۴ دسمبر ۱۹۹۲ء عام مسلمانوں کو یہ دعوت دی گئی ہے کہ احمدیوں کی مسجدیں منہدم کرو اور لوٹو مارو اور جو چاہو کر وعین جائز بلکہ باعث ثواب ہے۔سوال یہ ہے کہ مسجد ضرار کیا تھی ، کس حد تک قرآن کریم نے عبادت گاہوں کو جلانے یا منہدم کرنے کی اجازت دی ہے یہ الگ بخشیں ہیں اس سلسلے میں میں ایک دفعہ تفصیلی خطبہ بھی دے چکا ہوں۔بنگلہ دیش کو ہدایت دی جا چکی ہے کہ آپ کو کسی قسم کی جوابی کارروائی کرنی چاہئے لیکن میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اب ہمیں ان معاملات میں بھی جس حد تک قرآن کریم نے اجازت دی ہے کچھ جارحانہ کاروائی کرنی چاہئے۔اگر ان کی اس دلیل کو توڑنا ہے تو محض دلائل سے نہیں تو ڑا جائے گا۔اب کھوج سے ان کی گندی تاریخ کو نکال کر عوام کے سامنے پیش کرنا ضروری ہو گیا ہے۔بتانا پڑے گا کہ جب سے اسلام قائم ہوا ہے ان ملانوں نے مسجد ضرار کہہ کر یا فتنے کی مسجد کہہ کر آج تک کس کس ملک میں کتنی مسجدیں جلائی ہیں اور کتنی مسجدیں برباد کیں۔کوئی فرقہ ایسا نہیں ہے جس کی پہلے مسجد میں توڑی یا منہدم نہ کی گئی ہوں ، اُن کو گرا کر خاکستر نہ کیا گیا ہو۔ایک بھاری تاریخ بھری ہے اگر مسجد ضرار کا یہی معانی ہے تو پھر ان ملانوں کے تعامل سے یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ ہر دوسرے فرقے کی مسجد کو جلا دے ، برباد کرے اور منہدم کر دے۔ایسی ظالم قوم ہو چکی ہے کہ ان کے اوپر تو بعض دفعہ غصہ آتا ہے تو سخت لفظ استعمال کرنے کو دل چاہتا ہے مگر ہمیں متحمل کی تعلیم ہے۔صرف ایک بات ہے جو ہم سب کر سکتے ہیں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر درود بھیجیں جنہوں نے اس زمانے کے ملانوں کا نقشہ ان الفاظ میں کھینچا تھا۔شـر مــن تــحــت اديم السمـاء (مشكوة كتاب العلم والفضل صفحہ: ۳۸) یہ بھی نہیں فرمایا کہ انسانوں میں سے وہ بدتر ہوں گے فرمایا اُس زمانے میں آسمان کے نیچے ذلیل ترین مخلوق ہو گی ، ہمیں کیا ضرورت ہے خود کسی کو گالی دینے کی ، امت کے مالک ، امت کے بادشاہ نے ان کا نقشہ کھینچ دیا ہے۔یہی حدیث ہے جو عوام الناس کے سامنے لانی چاہئے کہ تم کدھر جا رہے ہو۔یہ وہ لوگ ہیں جن کی قیادت میں تم ہر ظالمانہ کارروائی کرنے کے لئے شیر ہوتے چلے جاتے ہو، ہر بُری بات کے لئے آگے بڑھتے ہو، شر من تحت ادیم السماء کا ایک مفہوم یہ ہے کہ یہ لوگ جب شر کی طرف بلاتے ہیں تو اُس وقت لوگ ان کی آواز پر لبیک