خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 821 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 821

خطبات طاہر جلد ۱۱ 821 خطبه جمعه ۲۰ رنومبر ۱۹۹۲ء عالم الغیب خدا آنکھوں کی خیانت کو بھی خوب جانتا ہے۔امراء قوم کی بددیانتی قوم کو ہلاک کر دیتی ہے۔( خطبه جمعه فرموده ۲۰ نومبر ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔يَايُّهَا الَّذِينَ أَمَنُوْا لَا تَخُونُوا اللهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا اَهْتِكُمُ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُونَ ) (الانفال: ۲۸) پھر فرمایا:۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے مومنو! اللہ اور اس کے رسول کی امانت میں خیانت نہ کیا کرو۔وَتَخُونُوا اَمنتِكُم اور تمہارا یہ حال ہے کہ اپنی امانتوں میں خیانت کرتے ہو اور تم جانتے ہو کہ کیا کر رہے ہو۔اس آیت کریمہ سے متعلق کچھ گفتگو کرنے سے پہلے میں اس آیت سے متعلق ایک دو اور باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں جو گزشتہ جمعہ میں زیر غور تھیں۔اس کا ایک مرکزی پہلو یہ تھا کہ يَعْلَمُ خَابِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ (مومن : ۲۰) کہ اللہ تعالی آنکھ کی خیانت کو جانتا ہے اور اس کو بھی جانتا ہے جو سینوں میں ہے یا دلوں میں ہے۔اس سلسلہ میں میں نے بیان کیا تھا کہ آنکھ میں خیانت کی چمک دکھائی دیتی ہے اور دل جو کچھ چھپاتے ہیں ان سے بھی خدا تعالیٰ اسی طرح واقف ہے جیسے ظاہری آنکھ کی علامتوں سے لیکن امر واقعہ یہی ہے کہ بدی حقیقت میں دل ہی